شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 38 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 38

میں ان کے امثال پیدا ہوتے رہتے ہیں۔“ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۷) سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے قارئین غور کریں کہ شری کرشن جی کے حسین چہرہ سے جب اوہام رذیلہ اور افسانوی عقائد کی گرد کو صاف کرتے ہیں تو آپ کا چہرہ کس قدر منور اور روشن نظر آتا ہے اور آپ کے وجود سے انوار نبوت کی شعاعیں نکلتی نظر آتی ہیں۔اس لئے بحیثیت ہادی و نبی و اوتار کے آپ کے وجود کو قابل عظمت ولائق تعظیم ثابت کر دینے کے لئے اب کسی مزید صراحت کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔کلکی اوتار کا ظہور شری کرشن جی کی آمد ثانی کے بارے میں بھی ہندوؤں میں ایک عقیدہ پایا جاتا ہے اور آپ کی آمد ثانی کو کلکی اوتار کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔اور یہ عقیدہ اپنی جگہ ایک بہت بڑی حیثیت رکھتا ہے۔جب یہ امر ثابت ہو چکا کہ آپ اپنے وقت کے نبی اور اوتار تھے تو آپ کی طرف منسوب ہونے والی آپ کی آمد ثانی کے متعلق پیش گوئی بھی ضرور سچی ہے۔چونکہ نبی خدا سے علم پا کر پیش گوئی کرتا ہے اور وہ وہی پیش گوئی ہے جو اس مضمون کے شروع میں بیان کر دی گئی ہے کہ : جب بھی دھرم کا ناش اور ادھرم کی زیادتی ہونے لگتی ہے تو میں نیکوں کی حفاظت اور گناہ گاروں کی سرکوبی اور دھرم کو قائم کرنے کے لئے ینگ ینگ میں پرکٹ ہوتا ہوں۔بھگوت گیتا ادھیائے ۴ شلوک ۷-۸)