شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 25 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 25

میں بیٹھے رہنے کو پسند کرتے ہیں، ہر گز نہیں۔پہلی کلاس ہوتی بنیاد ہے لیکن وہ آئندہ ترقیات کا پیش خیمہ بنتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر پہلے مذہب کی حقیقی تعلیم بعد میں آنے والے مذہب کی حقیقی تعلیم میں شامل ہے۔جیسے پہلی دوسری تیسری اسی طرح اوپر کی تمام کلاسوں کی تعلیم کا اصل اس سے اعلیٰ کلاسوں میں موجود ہوتا ہے۔جہاں تک ہندوؤں کے اس دعویٰ کا سوال ہے کہ ان کا مذہب سب سے پرانا ہے جس کو میں پہلی کلاس سے تعبیر کر رہا ہوں مجھے اس کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مدعی کا اپنا دعویٰ ہے۔پھر بھی ایک بات قارئین کے سامنے پیش کر دینا ضروری خیال کرتا ہوں وہ یہ کہ جب ہم ہندو بھائیوں سے یہ کہتے ہیں کہ جب آپ کے مذہب کی بنیاد تو حید ہے جیسا کہ ویدوں سے اور گیتا سے ثابت ہے تو پھر آپ مورتی پوجا کیوں کرتے ہیں تو ان کا جواب یہ ہوتا ہے کہ ہم مورتی کو اس لئے سامنے رکھتے ہیں تا کہ ہماری توجہ ایک جگہ مرکوز رہے۔میں اپنے بھائیوں سے یہ درخواست کرنی چاہتا ہوں کہ ماشاء اللہ اب تو آپ دنیا داری کے معاملہ میں بہت تعلیم یافتہ ہیں دین کے معاملہ میں بھی اپنے آپ کو آگے بڑھا ئیں اور پہلی کلاس کے بچے کی حالت کو چھوڑ کر جو تصاویر کو دیکھ کر الفاظ یاد کرتا ہے او پر اُٹھیں۔آپ کے لئے اس سے اُوپر اُٹھ کر بھی خدا کی ہستی کو بآسانی حاصل کرنے کے طریق موجود ہیں۔اب آپ کو چاہئے کہ شرک کو چھوڑ کر توحید کی طرف واپس آئیں اس توحید کی طرف جس کو شری کرشن جی نے قائم کیا تھا جس کو شری رامچندر جی نے قائم کیا تھا۔پس اگر شری رام چندر جی اور شری کرشن جی مہاراج کے آپ پیروکار ہیں تو لازما آپ کو توحید خالص کی طرف واپس آنا ہوگا۔پس جہاں تک حضرت کرشن جی اور شری رامچندر جی کی تعلیمات کا سوال ہے تو وہ توحید پر مبنی تھیں لیکن بعد میں آہستہ آہستہ ان میں اس قدر بگاڑ پیدا ہوا کہ جڑ جو توحید کامل تھی وہ بالکل غائب ہوگئی اور اس کی جگہ کلی شرک نے حاصل کر لی۔موجودہ زمانے میں بھی شری کرشن جی سے محبت کرنے والے کروڑوں موجود ہیں لیکن کوئی نہیں جو توحید کی ۲۵