شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 24 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 24

गतिर्भता प्रभुः साक्षी निवासः शरणं सुहृत्। प्रभवः प्रलयः स्थानं निधानं बीजमव्ययम् ।। ( Add rial 3- patlas ( یعنی وہ خدا انسان کا مقصود حیات ہے۔وہ رب ہے وہ مالک ہے وہ گواہ ہے وہی ملجا و ماوی ہے وہی حقیقی دوست ہے وہ اول بھی ہے اور آخر بھی وہ خزانہ ہے وہ حتمی و قیوم ہے۔( بھگوت گیتا ۹:۱۸) اسی طرح فرمایا : यो मामजमनादिं च वेत्ति लोकमहेश्वरम्। असंमूढः स मर्त्येषु सर्वपापै प्रमुच्यते ।। ( भगवत गीता अ - १० श्लोक ३) یعنی جو شخص مجھے اول اور آخر اور پیدا نہ ہونے والا اور تمام جہان کا پالنہار سمجھتا ہے وہ انسانوں میں جاہل نہیں ہے۔ایسا شخص ہر پاپ اور گناہ سے نجات یافتہ ہے۔بھگوت گیتا ادھیائے ۱۰ شلوک ۳) جناب مولوی محمد علی صاحب مونگیری تحریر فرماتے ہیں : وو " حضرت کے پیشتر یہ لوگ (کرشن و رامچندر ) مسلمان تھے۔“ (رسالہ ارشا در حمانی و فضل یزدانی طبع اول صفحه ۴۰) مسلمان وہ ہے جو توحید پر قائم ہو اور یہ بات روز روشن کی طرح ثابت ہے کہ یہ حضرات توحید پرست تھے۔گویا بنیاد توحید تھی اور ہندو مذہب ، مذہب کی پہلی سیڑھی تھی اور ہے۔بالکل اسی طرح جیسے کسی طالب علم کے لئے پہلی سیڑھی اول کلاس ہوتی ہے۔لیکن غور کریں کہ کیا وہ بچہ اسی کلاس میں بیٹھے رہنا پسند کرتا ہے یا پھر اس کے ماں باپ بچے کے اسی کلاس (۲۴