شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

by Other Authors

Page 10 of 54

شمائل محمد صلی اللہ علیہ وسلم — Page 10

13 12 ورقہ سے کہا اپنے بھتیجے کی بات سنو۔چنانچہ ورقہ نے کہا میرے بھتیجے تم نے کیا دیکھا ہے۔حضور نے سارا واقعہ بیان فرمایا۔اس پر ورقہ نے کہا یہ وہی روح القدس ہے جو حضرت موسیٰ پر نازل ہوا۔کاش، جس وقت تیری قوم تجھے نکالے گی۔اس وقت میں مضبوط جوان ہوتا یا زندہ رہتا تو میں پوری طاقت سے آپ کی مدد کرتا۔اس پر آنحضرت ملالہ نے حیران ہو کر پوچھا کیا یہ مجھے نکال دیں گے؟ انہوں نے کہا جس آدمی کو بھی یہ مقام ملا ہے جو آپ کو دیا گیا ہے۔اس سے ضرور دشمنی کی گئی۔اگر مجھے وہ دن دیکھنا نصیب ہوا تو میں پوری مستعدی سے آپ کی مدد کروں گا لیکن افسوس کہ ورقہ اس کے بعد جلد ہی فوت ہو گئے۔( صحیح بخاری باب کیف کان بدء الوحی ) -3 خدا تعالیٰ کی محبت اور اطاعت محامد الہیہ کا مورد صلى الله حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنے کامد اور شاہ کے معارف اس طور پر کھولے ہیں کہ مجھ سے قبل کسی اور شخص پر اس طرح نہیں کھولے گئے۔( صحیح بخاری کتاب التفسیر سورۃ بنی اسرائیل باب ذرية من حملنا ) استغفار اور حمد کی کثرت حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ سورۃ نصر نازل ہونے کے بعد جب بھی آپ نماز پڑھتے تو اس میں بکثرت یہ دعا مانگتے۔اے ہمارے پروردگار! تو پاک ہے ہم تیری حمد کرتے ہیں اے میرے اللہ ! تو مجھے بخش دے۔جوش توحید ( صحیح بخاری کتاب التفسير سورة نصر ) حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت مطلقہ نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ آیت پڑھی:۔( ترجمہ ) آسمان لیٹے ہوئے ہیں اس کے داہنے ہاتھ میں۔وہ پاک ہے اور بہت بلندان شریکوں سے جولوگ اس کے مقابل میں ٹھہراتے ہیں۔“ www۔alislam۔org