شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 378 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 378

378 مولوی عبدالستار خان صاحب کے بارہ میں حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کے ارشادات حضور ا یک خطبہ جمعہ میں ارشادفرماتے ہیں کہ : ”رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایمان کی ادنی علامت یہ ہے کہ اگر مومن بندے کو آگ میں بھی ڈال دو تب بھی وہ ایمان ترک کرنا گوارا نہ کرے۔جب ادنی سے ادنی بشاشت ایمان دل میں پیدا ہو جانے پر انسان کی یہ حالت ہو جاتی ہے اور اس قدر اُس کے اندر عزم اور استقلال راسخ ہو جاتا ہے تو اعلیٰ ایمان پر جو کچھ انسانی قلب کی کیفیت ہو سکتی ہے وہ ظاہر ہے۔اس قسم کے لوگوں میں سے جو اللہ تعالیٰ سے ہمکلامی کا شرف رکھتے ہیں اور جن کی وجہ سے مجھے اس خطبہ کی تحریک ہوئی۔مولوی عبدالستار صاحب افغان تھے جو ابھی پچھلے ہی ہفتہ فوت ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک غیر ملک سے لا کر اس نعمت سے متمتع کیا وہ سید عبداللطیف صاحب شہیڈ کے شاگرد تھے اور ان کے ساتھ ہی سلسلہ میں داخل ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو کچھ اس قسم کا ایمان اور اخلاص عطا کیا تھا۔جو بہت ہی کم لوگوں کو میسر آتا ہے۔مجھے بچپن سے ہی جب وہ قادیان آئے اُن سے اُنس رہا ہے۔اور میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی خاص موقعوں پر انہیں دعا کے لئے کہہ دیتے تھے۔جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی بعض دفعہ دوسروں کو دعا کے لئے کہہ دیتے اور جیسا کہ ہر مومن دوسرے مومن کو اپنے لئے دعا کی تحریک کرتا ہے۔چونکہ اللہ تعالیٰ کے مامورین میں کبر نہیں ہوتا اور وہ خدا کی استغناء ذاتی سے واقف ہوتے ہیں اس لئے دعا کے موقع پر وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہم مامور ہیں اور دوسرا غیر مامور - بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سارے ہی اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں اور نہ معلوم اس وقت اللہ تعالیٰ کس منہ کی دعا قبول کر لے۔مولوی عبدالستار صاحب کے متعلق میرا ایک تجربہ ہے جس کا میرے قلب پر آج