شیخ عجم اور آپ کے شاگرد

by Other Authors

Page 28 of 405

شیخ عجم اور آپ کے شاگرد — Page 28

28 سید احمد نور نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ آپ ڈیڑھ دو ماہ قید خانہ میں رہے اور پھر قید خانہ میں ہی شہید کر دیئے گئے۔‘ (۲۶) مولوی عبد الرحمن صاحب کی شہادت کی اطلاع قادیان میں ملنا اگر چه مولوی عبد الرحمن صاحب کو ۲۰ جون ۱۹۰۱ء کو کابل میں شہید کر دیا گیا تھا۔لیکن ان کی شہادت کی اطلاع قادیان آکر مولوی عبد الستار خان معروف به بزرگ صاحب نے نومبرا ۱۹۰ء میں دی اسبارہ میں اخبار الحکم رقمطراز ہے کہ خوست علاقہ غزنی سے حضرت اقدس کے ایک مخلص مرید مولوی عبدالستار صاحب مع اپنے تین رفیقوں کے تشریف لائے۔مولوی عبدالستار صاحب کی زبانی ہمیں معلوم کر کے از بس افسوس ہوا کہ ہمارے سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک مخلص دوست مولوی عبد الرحمن صاحب جو اس علاقہ میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کی اشاعت کا موجب ہوئے۔کسی ناخدا ترس کے اشارہ سے شہید کئے گئے - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا اليهِ رَاجِعُونَ (۲۷) مولوی عبد الرحمن صاحب کی شہادت کے بعد حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف کا شہر کا بل میں قیام سید احمد نور کا بیان ہے کہ مولوی عبدالرحمن صاحب کی شہادت کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب کی شکایت بھی امیر عبدالرحمن خان کے پاس کی گئی کیونکہ مولوی عبدالرحمن صاحب حضرت صاحبزادہ صاحب کے شاگرد تھے۔امیر عبدالرحمن خان نے آپ کو کابل بلوالیا اور آپ نے وہاں رہائش اختیار کر لی۔مستوفی الملک مرزا محمد حسین کو تو ال آپ کا نگران تھا۔کابل میں آپ کے شاگرد اور اہل و عیال بھی ساتھ تھے۔کابل میں آپ نے تدریس کا کام جاری رکھا۔آپ ایک مسجد میں تعلیم دیا کرتے تھے جو شور بازار کے آخر میں واقع تھی۔(۲۸) مولوی عبدالستار خان صاحب کا بیان آپ کے کا بل جانے کے بارہ میں کچھ مختلف ہے۔وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز والئی خوست نے صاحبزادہ صاحب سے ذکر کیا کہ اس