شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف

by Other Authors

Page 13 of 36

شعبِ ابی طالب و سفرِ طائف — Page 13

شعب ابی طالب 13 زیادتیاں کیں ان کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔اس کے بعد یہ سب گھائی میں واپس چلے گئے ادھر مشرکوں میں سے ایک جماعت اس حلف نامے کو پھاڑنے کیلئے آگے بڑھی یہ کل پانچ آدمی تھے یہ پانچوں آدمی رات کے وقت حجون کے مقام پر جمع ہوئے اور یہاں مشورہ کر کے فیصلہ کیا اور عہد کیا کہ ہم اس حلف نامے کو پھاڑنے کا بیڑہ اُٹھاتے ہیں اور اس کام کو پورا کر کے ہی دم لیں گے زہیر نے کہا کہ میں اس سلسلے میں پہل کروں گا۔صبح یہ لوگ حرم میں قریشی مجلسوں میں پہنچے۔ادھر زہیر نے صبح ہوتے ہی اپنا حلہ پہنا اور بیت اللہ میں طواف کیا اس کے بعد یہ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے۔کے والو کیا ہم اطمینان کے ساتھ اچھے سے اچھا کھاتے اور اچھے سے اچھا پہنتے رہیں اور بنی ہاشم اور بنی مطلب اس بے کسی کے ساتھ ہلاک ہو جا ئیں کہ وہ نہ کچھ خرید سکتے ہیں اور نہ بیچ سکتے ہیں خدا کی قسم میں اس وقت تک نہیں بیٹھوں گا جب تک یہ ظالمانہ اور انسانیت سوز حلف نامہ پھاڑ نہیں دیا جائے گا۔زمعہ ابن اسود، ابوالبختری مطعم ابن عدی اور ہشام بن عمرو نے اس کی تائید کی مطعم بن عدی نے بڑھ کر معاہدہ پھاڑ دیا۔یہ پانچوں اور ان کے ساتھ بہت سے لوگ اپنے اپنے ہتھیار پہنے ہوئے گھائی میں گئے اور تلواروں کے سائے میں محصورین کو نکال لائے۔(خلاصه از تاریخ صلبیه اردو جلد دوم تحریر مولانا دوست محمد صاحب شاہد ) محصوری کے زمانے کی سختیوں ، ناقص اور کم خوراک اور ضعیف العمری کی وجہ سے ابو طالب اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی صحت بری طرح متاثر ہوئی۔ابوطالب کے