شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 3 of 198

شرح القصیدہ — Page 3

شرح القصيده عاجز کو بھی اس مبارک قصیدہ کی شرح لکھنے پر جو تیرے پیارے نبی سیدنا وشفیعنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں حضور کے ایک عاشق صادق نے لکھا تھا لمبی بیماری سے کامل شفا بخش اور خدمت اسلام کی زیادہ سے زیادہ تو فیق عطا فرما کہ حقیقی شفا اور کام کی توفیق بخشنا تیرے ہاں تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔اللهم آمین۔اب ذیل میں پہلے پورا قصیدہ مع ترجمہ لکھا جاتا ہے پھر اس کی شرح۔وَ مَا تَوْفِيقِى إِلَّا بِاللهِ الْعَلِي الْعَظِيمِ۔خاکسار جلال الدین شمس کوٹھی مکرم جناب شیخ کریم بخش صاحب چھاؤنی کوئٹہ ) نوٹ: اس شرح میں جہاں جہاں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں سے اپنے الفاظ میں ملخص پیش کیا ہے وہاں حضور کی کتاب کا حوالہ نہیں دیا۔مگر جہاں پوری عبارت نقل کی ہے وہاں حوالہ دے دیا ہے۔تاریخی واقعات زیادہ تر میں نے حضرت امیر المومنین خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی کتاب ”نبیوں کا سردار سے لئے ہیں۔مشکل الفاظ کے معانی لکھتے وقت جہاں میں نے لغت کی کتاب کا نام نہیں لکھا وہ سب ”منجد" سے ماخوذ ہیں۔شمس