شرح القصیدہ

by Other Authors

Page 160 of 198

شرح القصیدہ — Page 160

شرح القصيده 14۔وفات مسیح حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات قرآن مجید کی متعدد آیات سے ثابت ہے۔ایک دو آیات بطور مثال درج ذیل ہیں۔پہلی آیت وَ إِذْ قَالَ اللهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ءَ أَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُتِيَ الْهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ۔(المائدة: ۱۱۷) - اللہ تعالیٰ حضرت عیسی علیہ السلام سے قیامت کے روز سوال کرے گا کہ کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری والدہ کو اللہ کے سواد و معبود بنالو۔تو وہ جواب میں کہیں گے:۔مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبِّكُمْ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمُ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أَنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ - (المائدة : ۱۱۸) کہ میں نے تو ان سے وہی کہا تھا جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا۔اور وہ بالکل صاف اور واضح حکم تھا کہ تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور میں اُن کا نگران اور محافظ تھا جب تک میں اُن میں رہا۔مگر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو پھر تو ہی اُن کا رقیب و محافظ تھا ( اس لئے مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے مجھے اور میری والدہ کو کب معبود بنایا اور کیونکر بنایا بہر حال میری زندگی میں ایسا نہیں ہوا۔)