شرح القصیدہ — Page 108
شرح القصيده 1+A تشدید کے ساتھ ) کی جمع ہے۔راگ جو گا یا جائے اور ترنم کے ساتھ پڑھا جائے۔طور کبھی کہتے ہیں آتَيْتُهُ طَوْرًا بَعْدَ طَوْرٍ أَيْ تَارَةً بَعْدَ تَارَةٍ - غِيْدُ أَغْيَدُ اور غید آؤ کی جمع ہے۔نازک اندام۔ترجمہ۔ان کی محفلیں اور پکنکیں ہمیشہ راگ ورنگ تھیں۔کبھی تو نازک اندام نازنینوں کے ساتھ دل لگی اور کبھی کے کے حکم لنڈھائے جاتے۔-۳۵ مَا كَانَ فِكْر غَيرَ فِكْرِ غَوَانِي او شُرْبِ رَاعٍ أَوْ خَيَالِ جِفَانٍ معانی الالفاظ - غواني - غانِيَةٌ کی جمع ہے۔وہ عورت جو اپنے ذاتی حسن و جمال کی وجہ سے آرٹیفیشل زینت سے بے پرواہ ہو۔متنبی کہتا ہے۔حُسْنُ الْحِضَارَةِ مَجْلُوبُ بِتَطْرِيَةٍ وَ فِي الْبَدَاوَةِ حُسْنُ غَيْرُ مَجْلُوْبٍ یعنی شہریوں کا حسن تو بال سنوار نے اور سنگار کا رہین منت ہے اور بدویوں کا حسن قدرتی اور طبعی ہوتا ہے۔رائع۔شراب - جِفَانُ - جَفْنَةٌ کی جمع ہے۔بڑے پیالے۔ترجمہ۔انہیں خوبصورت گانے والی عورتوں یا شراب نوشی اور کاسہ ہائے شراب کے تصور کے سوا اور کوئی فکر نہ تھی۔