شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 10
10 اُس نبی کے ذریعہ سے وہ معجزات بھی دیکھ لئے۔اور ہم نے اس نبی کا وہ مرتبہ پایا جس کے آگے کوئی مرتبہ نہیں مگر تعجب کہ دنیا اس سے بے خبر ہے۔“ چشمه مسیحی روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۲) ۱۲۔”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لااله إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ۔ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالی اس عالم گوران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سید نا ومولانامحمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ” خاتم النبین و خیر المر سلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ 66 راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔" (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۷۰) ۱۳ شرائط بیعت جن پر عمل کرنے کا عہد کر کے ایک شخص جماعت احمدیہ مسلمہ میں داخل ہوتا ہے اس میں ایک شرط یہ رکھی گئی ہے۔