شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 11
11 بلا ناغه پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا اور حتی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے اور اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور ہر روز اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور استغفار کرنے میں مداومت اختیار کرے گا اور دلی محبت سے خدا تعالیٰ کے احسانوں کو یاد کر کے اُس کی حمد اور تعریف کو اپنا ہر روزہ ورد بنائے گا۔" (اشتہا ر ۲ ارجنوری ۱۸۸۹ء) ۱۴۔ایک شخص نے بیعت کرنے کے بعد حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ حضور! مجھے کوئی وظیفہ بتا ئیں۔حضور نے فرمایا " نمازوں کو سنوار کر پڑھو کیونکہ ساری مشکلات کی یہی کنجی ہے اور اس میں ساری لذت اور خزانے بھرے ہوئے ہیں صدق دل سے روزے رکھو۔صدقہ و خیرات کرو۔درود و استغفار پڑھا کرو۔“ اخبار الحکم جلدے پر چه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء) ایک اور دوست حضرت مولوی غلام حسین صاحب ڈنگوئی