شانِ خاتم الانبیاء ﷺ — Page 9
9 نمایاں ہوتے ہیں۔66 (براہین احمدیہ حاشیه در حاشیه روحانی خزائن جلد اصفحہ ۵۵۷) اللہ جل شانہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب خاتم بنایا۔یعنی آپ کو افاضہ کمال کے لئے مہر دی جو کسی اور نبی کو ہر گز نہیں دی گئی اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا۔یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے اور آپ کی توجہ روحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۰۰ حاشیه ) 11۔جاہل اور نادان لوگ کہتے ہیں کہ عیسی آسمان پر زندہ ہے حالانکہ زندہ ہونے کے علامات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں پاتا ہوں۔وہ خدا جس کو دنیا نہیں جانتی ہم نے اس خدا کو اس نبی کے ذریعہ سے دیکھ لیا۔اور وہ وحی الہی کا درواز و جو دوسری قوموں پر بند ہے۔ہمارے پر محض اُسی نبی کی برکت سے کھولا گیا۔اور وہ معجزات جو غیر قو میں صرف قصوں اور کہانیوں کے طور پر بیان کرتی ہیں ہم نے