شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 61 of 670

شیطان کے چیلے — Page 61

61 محمدی کا احیاء اس کی عظمت اور اس کا امتیازی غلبہ بہر حال اور لاز ما مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔سید عبدالحفیظ اور راشد علی کی طرح اپنے خود ساختہ، بدعتی از کار جپ جپ کر اور بالآخر جھوٹ سے آٹے ہوئے چیتھڑے شائع کر کے اسلام کو غلبہ نصیب نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اسلام اس طرح زندہ ہوسکتا ہے۔الغرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو فرمایا وہ سچ ہے اور وہ اسلام کی عظمت کا ایک نشان ہے جس کی آپ نے صرف نشاندہی کی ہے۔چنانچہ جن عبارتوں پر راشد علی نے اعتراض کا تبر چلایا ہے، اب وہ ہم مکمل صورت میں پیش کرتے ہیں تا کہ یہ بات کھل کر قارئین پر واضح ہو جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو فر مایا وہ اسلام کو دوسرے ادیان پر ممتاز اور بلند و بالا ثابت کرتا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔بعض یہ کہتے ہیں کہ اگر چہ یہ سچ ہے کہ صحیح بخاری اور مسلم میں یہ لکھا ہے کہ آنے والا عیسی اسی امت میں سے ہوگا۔لیکن صحیح مسلم میں صریح لفظوں میں اس کا نام نبی اللہ رکھا ہے۔پھر کیونکر ہم مان لیں کہ وہ اسی امت میں سے ہوگا۔اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تمام بدقسمتی دھوکہ سے پیدا ہوئی ہے کہ نبی کے حقیقی معنوں پر غور نہیں کی گئی۔نبی کے معنے صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو۔پس ایک امتی کو ایسا نبی قرار دینے سے کوئی محذور لازم نہیں آتا بالخصوص اس حالت میں کہ وہ امتی اپنے اسی نبی متبوع سے فیض پانے والا ہو بلکہ فساد اس حالت میں لازم آتا ہے کہ اس امت کو آنحضرت ﷺ کے بعد قیامت تک مکالمات الہیہ سے بے نصیب قرار دیا جائے۔وہ دین، دین نہیں ہے اور نہ وہ نبی نبی ہے جس کی متابعت سے انسان خدا تعالیٰ سے اس قدر نزدیک نہیں ہوسکتا کہ مکالمات الہیہ سے مشرف ہو سکے۔وہ دین لعنتی اور قابل نفرت ہے جو یہ سکھلاتا ہے کہ صرف چند منقولی باتوں پر انسانی ترقیات کا انحصار ہے اور وحی الٹی آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئی ہے اور خدائے حتی وقیوم کی آواز سننے اور اس کے مکالمات سے قطعی نومیدی ہے اور اگر کوئی آواز بھی غیب سے کسی کے کان تک پہنچتی ہے تو وہ ایسی مشتبہ آواز ہے کہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ خدا کی آواز ہے یا شیطان کی۔سوالسا دین بہ نسبت اس کے کہ اس کو رحمانی کہیں ، شیطانی کہلانے کا زیادہ مستحق ہوتا ہے۔دین وہ ہے جو تاریکی سے نکالتا اور نور میں داخل کرتا ہے اور انسان کی خدا شناسی کو صرف