شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 62 of 670

شیطان کے چیلے — Page 62

62 قصوں تک محدود نہیں رکھتا بلکہ ایک معرفت کی روشنی اس کو عطا کرتا ہے۔سو بچے دین کا منبع اگر خود نفس امارہ کے حجاب میں نہ ہو، خدا تعالیٰ کے کلام کو سن سکتا ہے۔سو ایک امتی کو اس طرح کا نبی بنانا سچے دین کی ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 306،305) ایک لازمی نشانی ہے۔جہاں اس مضمون میں کوئی اعتراض کا پہلو نہیں ہے۔وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس جواب سے اسلام سے یہ اعتراض دور ہوتا ہے کہ اسلام زندہ مذہب نہیں ہے۔آپ نے ایک ٹھوس محکم اور نا قابلِ تردید دلیل کے ساتھ اسلام کی زندگی اس میں قوتِ احیاء اور اس کے امتیاز کو ثابت کیا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ عبد الحفیظ اور راشد علی جیسے ” يميل الهالكون الى الدخان “ ہلاک ہونے والے ہمیشہ دھوئیں کی طرف ہی رخ کرتے ہیں) دوسری عبارت جس کو راشد علی نے ہدف اعتراض بنایا ہے۔وہ مکمل عبارت یہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ایسا نبی کیا عزت اور کیا مرتبت اور کیا تاثیر اور کیا قوت قدسیہ اپنی ذات میں رکھتا ہے جس کی پیروی کے دعویٰ کرنے والے صرف اندھے اور نا بینا ہوں۔اور خدا تعالیٰ اپنے مکالمات و مخاطبات سے ان کی آنکھیں نہ کھولے۔یہ کس قدر لغو اور باطل عقیدہ ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ بعد آنحضرت ﷺ کے وحی الہی کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے اور آئندہ کو قیامت تک اس کی کوئی بھی امید نہیں۔صرف قصوں کی پوجا کرو۔پس کیا ایسامذہب کچھ مذہب ہو سکتا ہے جس میں براہ راست خدا تعالیٰ کا کچھ بھی پتہ نہیں لگتا۔جو کچھ ہیں قصے ہیں۔اور کوئی اگر چہ اس کی راہ میں اپنی جان بھی فدا کرے اس کی رضا جوئی میں فنا ہو جائے اور ہر ایک چیز پر اس کو اختیار کر لے تب بھی وہ اس پر اپنی شناخت کا دروازہ نہیں کھولتا اور مکالمات اور مخاطبات سے اس کو مشرف نہیں کرتا۔میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس زمانہ میں مجھ سے زیادہ بیزار ایسے مذہب سے اور کوئی نہ ہوگا۔میں ایسے مذہب کا نام شیطانی مذہب رکھتا ہوں نہ کہ رحمانی اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ایسا مذہب جہنم کی طرف لے جاتا ہے اور اندھا رکھتا ہے اور اندھا ہی مارتا اور اندھا ہی قبر میں لے جاتا ہے۔مگر میں ساتھ ہی خدائے کریم ورحیم کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اسلام ایسا مذ ہب نہیں ہے بلکہ دنیا میں صرف اسلام