شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 451 of 670

شیطان کے چیلے — Page 451

447 حاکم کی کتاب مستدرک میں انس بن مالک سے روایت کی گئی ہے اور یہ روایت محمد بن خالد جندی نے ابان بن صالح اور ابان بن صالح نے حسن بصری سے اور حسن بصری نے انس بن مالک سے اور انس بن مالک نے جناب رسول اللہ لہ سے کی ہے اور اس حدیث کے معنے یہ ہیں کہ بجز اس شخص کے جو عیسی کی خواور طبیعت پر آئے گا اور کوئی بھی مہدی نہیں آئے گا۔یعنی وہی مسیح موعود ہوگا اور وہی مہدی ہو گا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خواور طبیعت اور تعلیم پر آئے گا۔“ (حقیقۃ المہدی۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 431) (2) کسوف و خسوف، مهدینا اور چودھویں صدی راشد علی اور اس کے پیر سید عبدالحفیظ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حسب ذیل تحریر میں اپنی بے لگام کتاب میں پیش کی ہیں۔” میرے پاس خاص خدا کی طرف سے گواہی ہے۔۔۔۔مہدی معہود کے لئے قرآن شریف اور حدیث دار قطنی میں بطور نشان مندرج تھا (خسوف و کسوف ) (روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 50) دار قطنی کی ایک حدیث بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ مہدی معہود چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہوگا۔وہ حدیث یہ ہے کہ ان لمهدينا ايتين الخہ ترجمہ تمام حدیث کا یہ ہے کہ ہمارے مہدی کے لئے دونشان ہیں جب سے زمین و آسمان کی بنیاد ڈالی گئی وہ نشان کسی معمور اور مرسل اور نبی کے لئے ظہور میں نہیں آئے ، اور وہ نشان یہ ہیں کہ چاند کا اپنی مقررہ راتوں میں سے پہلی رات میں اور سورج کا اپنے مقررہ دنوں میں سے بیچ کے دن میں رمضان کے مہینہ میں گرہن ہو گا۔۔اس حدیث سے صاف طور پر چودھویں صدی متعین ہوتی ہے۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 331) یہ کبھی نہیں ہوا اور ہرگز نہیں ہوا کہ بجز ہمارے زمانے کی دنیا کی ابتدا سے آج تک کبھی چاند گرہن اور سورج گرہن رمضان کے مہینے میں ایسے طور پر اکٹھے ہو گئے ہوں کہ اس وقت کوئی مدعی رسالت یا نبوت یا محدثیت بھی موجود ہو۔“ (روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 50) وو ان تحریروں سے انہوں نے تین نتائج نکالتے ہوئے لکھا ہے۔