شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 450 of 670

شیطان کے چیلے — Page 450

446 جو مسیح موعود اس امت میں آنے والا ہے وہی مہدی بھی ہے۔مہدی ہیں۔۔آ سکیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ اس زمانہ کے لئے مثیل مسیح یعنی مسیح موعود کا ہے اور آپ ہی ممکن ہے آئندہ کسی زمانہ میں اور بھی ایسا مسیح آ جائے جس پر احادیث کے ظاہری الفاظ صادق اگر یہ امور قابل اعتراض ہیں تو پیر و مرید کو چاہئے تھا کہ وہ ان کا رد کرتے ہوئے اپنے مدعا کے حق میں کچھ تو دلائل دیتے تا قارئین ان احمقانہ تعلیوں کو بھی ملاحظہ کر لیتے۔لیکن اس سے قطع نظر جو یکطرفہ نتیجہ انہوں نے نکالا ہے وہ انتہائی احمقانہ ہے کہ وو لیجئے صاحب! مسئلہ ہی حل ہو گیا۔مرزا صاحب کے ذہن کے کسی نہ کسی تاریک گوشہ میں یہ حقیقت محفوظ تھی کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ رہیں گے جھوٹے کے جھوٹے مدعی کے مدعی۔مدعی مسیحیت / مدعی مهدویت مدعی نبوت !!! “ انتہائی بدیانتی کے ساتھ ادھوری عبارتیں پیش کرنے سے اور اقتباسات میں تحریف سے اور خود ساختہ عبارتوں کے الحاق سے، حضرت مرزا صاحب پر الزام کا اقدام ہی جھوٹا ہے۔اور ان کی یہود یا نہ بدیانتی اور تحریف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک امام مہدی کا آنا اسی طرح برحق تھا جس طرح سورج کا طلوع ہونا۔آپ کو اس سچائی پر بھی یقین کامل تھا کہ اس امام مہدی کا ظہور آپ ہی کی ذات مبارک کی صورت میں ہوا ہے۔جس کو خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت نے چاند اور سورج کے رمضان المبارک میں مقررہ تاریخوں میں گرہن کے ذریعہ اور نیز ہزاروں نشانوں کے ساتھ سچا ثابت کر دکھایا تھا۔اس ثابت شدہ سچائی پر راشد علی اور اس کے پیر کا جھوٹا اعتراض خود انہیں کا منہ کالا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنا اور اپنی جماعت کا عقیدہ مہدی کی نسبت بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: جیسا کہ حدیث لا مهدى الا عيسى جوابن ماجہ کی کتاب میں جو اسی نام سے مشہور ہے اور