شیطان کے چیلے — Page 452
448 گویا مرزا غلام احمد قادیانی صاحب کے قول کے مطابق قرآن وحدیث پاک کی روشنی میں :۔مرز اصاحب ہی وہ مہدی معہود ہیں جن کے لئے اجتماع خسوف و کسوف ہونے کی پیشنگوئی تھی۔۲۔بتدائے آفرنیش سے لیکر آج تک رمضان میں خسوف و کسوف کا ایسا اجتماع کبھی نہیں ہوا جس میں کوئی مدعی بھی موجود ہو۔چودھویں صدی میں امام مہدی کی آمد متوقع تھی۔“ ٣۔مؤخر الذکر عبارت جو روحانی خزائن جلد 9 کے صفحہ 50 سے لی گئی ہے اس کو اس کے سیاق سے الگ کر کے پیش کیا گیا ہے چنانچہ اس سے پہلے تفصیلی عبارت جو اس حدیث کے اعجازی پہلوؤں کو اور اس پیشگوئی کی آفاقی صداقت کو نمایاں کرتی ہے، حسب ذیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: دوسرا نشان مہدی موعود کا یہ ہے کہ اس کے وقت میں ماہ رمضان میں خسوف کسوف ہوگا اور پہلے اس سے جیسا کہ منطوق حدیث صاف بتلا رہا ہے کبھی کسی رسول یا نبی یا محدث کے وقت میں خسوف کسوف کا اجتماع رمضان میں نہیں ہوا۔اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے کسی مدعی رسالت یا نبوت یا محد ثیت کے وقت میں کبھی چاند گرہن اور سورج گرہن اکٹھے نہیں ہوئے۔اور اگر کوئی کہے کہ اکٹھے ہوئے ہیں تو بار ثبوت اس کے ذمہ ہے مگر حدیث کا مفہوم یہ نہیں کہ مہدی کے ظہور سے پہلے چاند گرہن اور سورج گرہن ماہ رمضان میں ہوگا۔کیونکہ اس صورت میں تو ممکنات میں سے تھا کہ چاند گرہن اور سورج گرہن کو ماہ رمضان میں دیکھ کر ہر یک مفتری مہدی موعود ہونے کا دعوی کرے اور امر مشتبہ ہو جائے کیونکہ بعد میں مدعی ہونا سہل ہے اور جب بعد میں کئی مدعی ظاہر ہو گئے تو صاف طور پر کوئی مصداق نہ رہا۔بلکہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مہدی موعود کے دعویٰ کے بعد بلکہ ایک مدت گزرنے کے بعد یہ نشان تائید دعوی کے طور پر ظاہر ہو جیسا کہ ان لـمـهـديـنـا ایتین ای لتائيد دعوای مهدینا ایتین صاف دلالت کر رہی ہے اور اس طور سے کسی مفتری کی پیش رفت نہیں جاتی اور کوئی منصوبہ چل نہیں سکتا کیونکہ مہدی کا ظہور بہت پہلے ہو کر پھر موید دعوے کے طور پر سورج گرہن بھی ہو گیا۔نہ یہ کہ ان دونوں کو دیکھ کر مہدی نے سر نکالا اس قسم کے تائیدی نشان ہمارے سید نبی ے کے لئے بھی پہلی کتابوں میں لکھے گئے تھے جو آنحضرت ﷺ کی نبوت کے بعد ظہور میں آئے اور دعوی کے مصدق اور مؤید ہوئے۔غرض ایسے نشان قبل از دعوی مہمل اور بے کار ہوتے ہیں کیونکہ ان میں گنجائش افترا بہت ہے۔اور اس پر اور بھی قرینہ ہے اور وہ یہ ہے کہ خسوف اور کسوف اور مہدی کا رمضان