شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 378 of 670

شیطان کے چیلے — Page 378

376 پُر امن حکومت میں تخریب کاری منع ہے شاہ فیصل پھر فرماتے ہیں : ان ( غیر مسلم حکومتوں میں رہنے والے مسلمانوں ) پر جو خدمت دین اور اللہ تعالیٰ کے اوامر کی اتباع واجب ہے انہیں اسے ادا کرنا چاہیئے ہم ان بھائیوں کو ہرگز یہ نہیں کہتے کہ اپنی حکومت کے نظام کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور بغاوت کریں۔ہاں انہیں باہمی طور پر اپنے عقائد اور نیتوں کی حد تک اللہ تعالیٰ کی کتاب اور سنت نبوی کو حکم ٹھہرانا چاہئے نیز جو حکومتیں انہیں امن دیتی ہیں انہیں ان سے صلح سے رہنا چاہئے وہ اپنے ممالک میں نظام کو توڑنے والے یا تخریبی عنصر ہر گز نہ بنیں۔“ (رسالہ ام القریٰ۔مکہ معظمہ 24 اپریل 1965ء) احمدیت دوغلے پن اور دورنگی سے مبرا ہے پس وہ علماء کہاں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جہاد کا منکر اور منسوخ کرنے والے اور نعوذ باللہ من ذالک انگریزوں کے خوشامدی اور ان کی خاطر ایک فساد کھڑا کرنے والے بتاتے ہیں۔جو باتیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائیں وہ ساری باتیں آپ کے زمانہ کے علماء اس وقت کہہ رہے تھے۔آپ جو بات دوسروں سے کہتے تھے وہی بات اپنوں سے بھی کہتے تھے اور جو انگریزوں سے کہتے تھے وہی اپنی جماعت کو بھی مخاطب کر کے کہتے تھے۔آپ کی ذات یا جماعت میں کوئی دوغلا پن یا کوئی دورنگی نہیں تھی ، اور جس جہاد کا اعلان کرتے تھے اس پر قائم بھی تھے اور جہاد کے اس تصور پر صرف زبانی جمع خرچ نہیں تھا بلکہ آپ نے اپنی ساری زندگی ، اپنا سارا وجود اس جہاد کی پیروی میں خرچ کیا اور تمام جماعت کو بھی اسی کی تلقین فرمائی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ملکہ وکٹوریہ کی تعریف اور اسے رحمت کا سایہ قرار دینے کا جو علماء الزام لگاتے ہیں۔کون ہے ان علماء میں سے جن کے نام اوپر درج کئے گئے ہیں یا کوئی اور مخالف عالم جس نے ملکہ وکٹوریہ کو اسلام کا پیغام پہنچایا ہو؟ لیکن ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں جنہوں نے بڑی جرات کے ساتھ عیسائیت پر کھلی تنقید کرتے ہوئے اور اسے ایک جھوٹا اور ایک مردہ