شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 270 of 670

شیطان کے چیلے — Page 270

269 سکیں کوئی مرتبہ شرف و کمال کا اور کوئی مقام عزت اور قرب کا بجز سچی اور کامل متابعت اپنے نبی ﷺ کے ہم ہرگز حاصل کر ہی نہیں سکتے۔ہمیں جو کچھ ملتا ہے فلمی اور طفیلی طور پر ملتا ہے۔“ (ازالہ اوہام حصہ اول۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 170) (5) نبی اللہ ، رسول ، محمد اور احمد را شد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حسب ذیل عبارت کو بھی ہدف اعتراض بنایا ہے۔اس عبارت پر اعتراض اس کی کم عقلی اور نا سمجھی کا آئینہ دار ہے۔اگر وہ اصل عبارت کو غور سے پڑھ لیتا تو شایداس پر اعتراض نہ کرتا۔کیونکہ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” خدا نے بار بار میرا نام نبی اللہ اور رسول اللہ رکھا۔مگر بروزی صورت میں۔میر انفس درمیان نہیں ہے۔بلکہ محمد مصطفی یہ ہے۔اسی لحاظ سے میرا نام محمد اور احمد ہوا۔پس نبوت اور رسالت کسی دوسرے کے پاس نہیں گئی۔محمد کی چیز محمد کے پاس ہی رہی۔علیہ الصلوۃ والسلام۔“ ایک غلطی کا ازالہ۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 216) اس عبارت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بروزی صورت میں میرا نام نبی اللہ اور رسول اللہ رکھا ہے۔جبکہ صاحب بروز اور اصل محمد مصطفی ﷺ ہیں۔میر انفس درمیان میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔اگر ایک بروز ہے تو دوسرا صاحب بروز۔یعنی اصل تو محمد مصطفی اللہ ہی ہیں۔میری حیثیت تو محض بروزی ہے۔پس اس میں نہ تو حضرت محمد مصطفی ﷺ سے مقام ومرتبہ میں مقابلہ پایا جاتا ہے نہ ہی بعینہ حضرت محمد مصطفی کے ہونے کا مفہوم۔پھر اسی مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مزید کھول کر بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں: بروز کے لئے یہ ضرور نہیں کہ بروزی انسان صاحب بروز کا بیٹا یا نواسہ ہو۔ہاں یہ ضرور ہے کہ وو روحانیت کے تعلقات کے لحاظ سے شخص مورد بروز صاحب بروز میں سے نکلا ہوا ہو۔“ (صفحہ 213، ایضا) پس اس لحاظ سے بروز کا مقام صاحب بروز کے سامنے شاگر دیا بیٹے کا قرار پاتا ہے نہ یہ کہ وہ دونوں