شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 195 of 670

شیطان کے چیلے — Page 195

194 خدا تعالیٰ کا جواب اللہ تعالیٰ نے اس دردمندانہ دعا کو قبول کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما اطلاع دی ” میں نے ان کی بدکرداری اور سرکشی دیکھی ہے۔پس میں عنقریب ان کو مختلف قسم کے آفات سے ماروں گا اور آسمان کے نیچے انہیں ہلاک کروں گا اور عنقریب تو دیکھے گا کہ میں ان سے کیا سلوک کرتا ہوں اور ہم ہر چیز پر قادر ہیں۔میں ان کی عورتوں کو بیوائیں، ان کے بچوں کو یتیم اور گھروں کو ویران کر دوں گا۔تاکہ وہ اپنے کئے کی سزا پائیں لیکن میں انہیں یک دم ہلاک نہیں کروں گا بلکہ آہستہ آہستہ تا کہ وہ رجوع کریں اور تو بہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں اور میری لعنت ان پر اور ان کے گھر کی چار دیواری پر ، ان کے بڑوں پر، اور ان کے چھوٹوں پر ، ان کی عورتوں اور مردوں پر اور ان کے مہمانوں پر جو ان کے گھروں میں اتریں گے، نازل ہونے والی ہے اور وہ سب کے سب ملعون ہونے والے ہیں سوائے ان کے جو ایمان لائیں اور ان سے قطع تعلق کریں اور ان کی مجلسوں سے دور ہوں وہ رحمت الہی کے تحت ہوں گے۔“ (ترجمه از عربی عبارت۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 569,570) اس خاندان کے بارہ میں یہ ایک عمومی اندار پر مبنی الہام تھا۔لیکن اس کے بعد خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان لوگوں کے بارہ میں جس معین پیشگوئی پر اطلاع بخشی اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا انہی ایام میں مرزا احمد بیگ والد محمدی بیگم صاحبہ نے ارادہ کیا کہ اپنی ہمشیرہ کی زمین کو جس کا خاوند کئی سال سے مفقود الخبر تھا اپنے بیٹے کے نام ہبہ کرائے، لیکن بغیر ہماری مرضی کے وہ ایسا کر نہیں سکتا تھا۔اس لئے کہ وہ ہمارے چچازاد بھائی کی بیوہ تھی۔اس لئے احمد بیگ نے ہماری جانب بعجز و انکسار رجوع کیا۔اور قریب تھا کہ ہم اس ہبہ نامہ پر دستخط کر دیتے لیکن حسب عادت استخارہ کیا تو اس پر وحی الہی ہوئی جس کا ترجمہ یوں ہے۔” اس شخص کی بڑی لڑکی کے رشتہ کے لئے تحریک کر اور اس سے کہہ! کہ وہ تجھ سے پہلے دامادی کا تعلق قائم کرے اور اس کے بعد تمہارے نور سے روشنی حاصل کرے۔نیز اس سے کہو کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ زمین جو تو نے مانگی ہے دیدونگا اور اس کے علاوہ کچھ اور زمین بھی ، نیز تم پر کئی اور رنگ میں احسان