شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 194 of 670

شیطان کے چیلے — Page 194

193 خیالات اور اعمال میں مبتلا اور رسوم قبیحہ اور عقائد باطلہ اور بدعات میں مستغرق پایا اور ان کو دیکھا کہ وہ اپنے نفسانی جذبات کے تابع ہیں اور خدا تعالیٰ کے وجود کے منکر اور فسادی ہیں۔“ پھر فرمایا: ( ترجمه عربی عبارت۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 566) ایک رات ایسا اتفاق ہوا کہ ایک شخص روتا ہوا آیا میں اس کے رونے کو دیکھ کر خائف ہوا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں کسی کے مرنے کی اطلاع ملی ہے؟ اس نے کہا نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت بات ہے۔میں ان لوگوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا جو دین خداوندی سے مرتد ہو چکے ہیں۔پس ان میں سے ایک نے آنحضرت ﷺ کو نہایت گندی گالی دی۔ایسی گالی کہ میں نے اس سے پہلے کسی کافر کے منہ سے بھی نہیں سنی تھی اور میں نے انہیں دیکھا کہ وہ قرآن مجید کو اپنے پاؤں تلے روندتے اور ایسے کلمات بولتے ہیں جن کے نقل کرنے سے زبان کا نپتی ہے۔اور وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی خدا نہیں۔خدا کا وجود محض ایک مفتریوں کا ( ترجمہ عربی عبارت۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 568) جھوٹ ہے۔“ نشان طلبی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ان لوگوں نے خط لکھا جس میں رسول کریم ﷺ اور قرآن مجید کو گالیاں دیں اور وجودِ باری عز اسمہ کا انکار کیا اور اس کے ساتھ ہی مجھ سے میری سچائی اور وجودِ باری تعالیٰ کے نشانات طلب کئے اور اس خط 66 کو انہوں نے دنیا میں شائع کر دیا ہے اور ہندوستان کے غیر مسلموں کی بہت مدد کی اور انتہائی سرکشی دکھائی۔“ ( ترجمه عربی عبارت۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 568) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا ان کی نشان طلبی پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدائے قادر مطلق کے حضور ان لفاظ میں دعا 66 کی: یا رب انصر عبدک و اخذل اعدائک۔۔۔۔۔۔( آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 568) ترجمہ:۔میں نے کہا اے میرے خدا! اپنے بندے کی مدد کر اور اپنے دشمنوں کو ذلیل کر۔۔یہ خط عیسائی اخبار چشمہ نور۔اگست 1887ء میں شائع ہوا تھا۔