شادی بیاہ کے گیت — Page 4
4 ہمیشہ کے لئے ان پر ہوں یا رب برکتیں تیری دعا کرتا ہوں یہ تجھ سے خدایا سن دعا میری انہیں صبح و مساء دیں اور دنیا میں ترقی دے نہ ان کو کوئی چھوٹا سا بھی آزار اور دکھ پہنچے عطا کر ان کو اپنے فضل سے صحت بھی اے مولی ہمیشہ ان برسا ابر اپنے فضل و رحمت کا میں اگلے شعر پر کرتا ہوں ختم اس نظم کو یارو اب ان کے واسطے تم بھی خدا سے کچھ دعا مانگو بہت بھایا ہے اے محمود یہ مصرعہ مرے دل کو مبارک ہو یہ شادی خانہ آبادی مبارک ہو ( کلام محمود صفحہ 3)