شادی بیاہ کے گیت

by Other Authors

Page 9 of 57

شادی بیاہ کے گیت — Page 9

9 (۴) میزبانی اثر کی (عزیز المہ انصیر بیگم) یہ نازش صد شمس و قمر تیرے حوالے مولا میرا نایاب پدر تیرے حوالے اس گھر میں پلی، بڑھ کے جواں ہو کے چلی میں پیارے تیرے محبوب کا گھر تیرے حوالے سب چھٹتے ہیں ماں باپ بہن بھائی بھتیجے باغ یہ بوٹے یہ ثمر تیرے حوالے گھر والے تو یاد آئیں گے یاد آئے گا گھر بھی صحن یہ دیوار یہ در تیرے حوالے جب مجھ کو نہ پائیں گے تو گھبرائیں گے دونوں يا رب میری امی کے پر تیرے حوالے مجبور ہوں مجبور ہوں منہ موڑ رہی ہوں چھوڑا نہیں جاتا ہے مگر چھوڑ رہی ہوں در عدن صفحه 58 تا 60)