شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 51 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 51

اه کے نزدیک محال اور ممتنع نہیں۔بلکہ ممکن ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں نہ صرف عام کمالات نبوت ہی مل سکتے ہیں بلکہ نبی کا ہونا بھی ممکن ہے۔اگر خاتم النبیین کے معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک یہ ہوتے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا تو آپ کبھی حرف الا کے ذریعہ نبی کا استثناء نہ فرماتے۔ہیں ان ہر دو حدیثوں کو جو استثناء کے ذکر پر مشتمل ہیں لا نبی بعدی اور اس کے مضمون پر مشتمل سب حدیثوں کی تشریح میں مد نظر رکھنا ضروری ہے۔پس جہاں انقطاع نبوت بیان کرنے والی حدیثیں خاتم النبین کے مفہوم کا منفی پہلو بیان کر رہی ہیں وہاں یہ إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبی والی حدیثیں خاتم النبیین کے مثبت پہلو کو بیان کر رہی ہیں۔اس طرح احادیث سے خاتم النبیین کے مثبت اور منفی دونو پہلو متعین ہو جاتے ہیں۔استثناء کا تعلق ! میں نے یہ استثناء والی حدیث ایک تبادلۂ خیالات کے موقع پر ایک غیر احمدی مولوی صاحب کے سامنے پیش کی تو وہ کہنے لگے کہ الا کے استثناء کا تعلق ان حدیثوں میں حضرت مسیح علیایت سلام سے ہے جو امت محمدیہ میں نازل ہونے والے ہیں۔میں نے جوابا کہا کہ آپ کا یہ خیال اس حد تک تو درست ہے کہ ان حدیثوں کا تعلق مسیح موعود سے ہے۔مگر آپ کا یہ خیال یہ حدیثیں رد کرتی ہیں کہ مسیح اسرائیلی علیہ السلام سے ان کا تعلق ہے۔کیونکہ ان حدیثوں