شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 271
ง ضروری یاد داشت کتاب ہذا کے صفحہ ا پر جوالہ نشر الطیب فی ذکر الحبيب مؤلفہ مولوی اشرف علی صاحب تھانوی اُردو ترجمہ کے طور پر ایک حدیث درج ہے۔مجھے حلیہ ابونعیم میں اس حدیث کو تلاش کرنے پر اس کی جلد 4 کے صفحہ 19 مطبوعہ مصر مطبع السعادة میں ذیل کے عربی الفاظ ملے ہیں جو حضرت موسی علیہ السلام کے امت محمدیہ کے فضائل سننے کے بعد اُن میں اور خدا تعالیٰ میں بطور سوال و جواب درج ہیں : قَالَ مُوسى عَلَيْهِ السَّلَامُ يَارَبِّ اجْعَلى نَبِيَّهُمْ قَالَ إِنَّ نَبيَّهُمْ مِنْهُمْ قَالَ رَبِّ اخْتَرُنِي حَتَّى تَجْعَلَنِى مِنْهُمْ - قَالَ إِنَّكَ لَنْ تُدْرِكَهُمْ " راس عبارت میں پانچوں جگہ ھم ضمیر غائب کا مرجع اُمت محمدیہ ہے۔یہ حدیث نوف بن ابی فضالہ البکالی سے مروی ہے ( من المصنف)