شَانِ خاتَم النّبیّین

by Other Authors

Page 174 of 280

شَانِ خاتَم النّبیّین — Page 174

۱۷۴ معین کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مادی نہر کے ساتھ تشبیہہ دے کہ آپ کو نبیوں کی شہر قرار دے رہے ہیں۔اس صورت میں تو ان معنوں کے مجازی ہونے کا احتمال پیدا ہو جاتا ہے۔پس خاتم کے معنے جو ہر کئے جاتے ہیں تو اس لئے کئے جاتے ہیں کہ ہماری اردو زبان میں خاتم کے لغوی معنوں کے لئے کوئی ایک لفظ جامع مہر کے سوا موضوع نہیں۔آپ یوں سمجھیں کہ خاتم ایک جنس ہے۔جس کی چند انواع ہیں۔چنانچہ ایک نوع خاتم یا مہر کی مادی خاتم یا مہر ہے۔اور دوسری نوع معنوی خاتم یا مہر ہے۔پھر معنوی خاتم یا مہر کی آگے چند قسمیں ہیں۔ایک قسم اس کی روحانی خاتم یا مہر ہے خاتم النبیین اور خاتم الاولیاء اسی کے افراد ہیں۔دوسری قسم علمی مہر ہے۔خاتم المحدثین ، خاتم المفسرین ، خاتم الفقہاء اور خاتم الا اور خاتم الشعراء وغیرہ اس کی اصناف ہیں۔یہ سب خاتم کی انواع و اقسام جب دوسری شئی پر تاثیر کے معنے دیں تو حقیقی معنوں میں استعمال ہوں گی۔اور اگر ان معنوں کے علاوہ کوئی اور معنے دیں تو یہ معنے مجازی ہوں گے۔یہ وضاحت اس لئے مضروری ہے کہ بعض علماء کو یہ غلط نہیں ہوتی ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ نے مادی مہر کے ساتھ تشبیہہ دے کر خاتم النبیین کے معنے نبیوں کی شہر مراد لئے ہیں۔ہاں مضمون کو ذہن سے قریب کرنے کے اگر۔لئے اگر کوئی شخص رومانی خاتم کو مادی خاتم سے تشبیہ دے کر بھی روحانی خاتم کا مضمون سمجھاتے تو اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ روحانی خانم اب مجازی خاتم بن گئی ہے۔کیونکہ روحانی خاتم کے منشی معنی بھی موثر روانی