سوانح فضل عمر (جلد پنجم)

by Other Authors

Page 252 of 643

سوانح فضل عمر (جلد پنجم) — Page 252

229 رہتے ہیں۔مہاجرین کانگڑہ وارث روڈ کی بستی میں تعمیر شدہ مکانات دیکھنے کے بعد حضور فیروز پور روڈ پر ذیلدار پارک کے قریب ” کانگڑہ آبادی نام کی بستی میں تشریف لے گئے اس بستی میں ضلع کانگڑہ کے مہاجر آباد ہیں یہاں حضور نے وہ آٹھ مکان معائنہ فرمائے جو پچھلے دنوں خدام نے تعمیر کئے تھے جب لوگوں کو پتہ چلا کہ حضور مکانات کے معائنہ کے لئے خود یہاں تشریف لائے ہیں تو وہ گھروں میں سے دوڑتے ہوئے نکلے اور ان میں سے ہرایک نے نہایت تپاک کے ساتھ حضور سے مصافحہ کرتے ہوئے اپنے متعلق بتایا کہ وہ کس علاقہ کا مہاجر ہے اور کیا کام کرتا ہے مکانات کی بسرعت تعمیر پر وہ سب سرتا پا تشکر بنے ہوئے تھے۔مہاجر آباد ملتان روڈ پر کچے مکانوں کی مہاجر آباد نامی ایک بستی ہے جس میں کپڑا بننے والے رہتے ہیں اس بستی میں خدام کھانا ، ادویہ اور کپڑے وغیرہ تقسیم کرنے کے علاوہ ملبہ وغیرہ اٹھانے کا کام کرتے رہے ہیں جب حضور ایدہ اللہ تعالیٰ اس بستی میں پہنچے تو وہاں کے لوگ دوڑ کر حضور کے گرد جمع ہوئے انہوں نے خدام کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے حضور سے نہایت احترام کے ساتھ مصافحے کئے اور اپنی متعدد تکالیف بیان کیں جو سوت وغیرہ کی تقسیم سےمتعلق تھیں۔حضور نے ان کی تکالیف کے ازالہ کے لئے خدام کو ہدایات دیں چنانچہ مکرم قائد صاحب نے انہیں مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کے ریلیف آفس کا پتہ دیا اور ان سے کہا کہ وہ دفتر میں آکر ملیں اس کے بعد حکام سے رابطہ قائم کر کے ان کی تکالیف کو دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔اس بستی میں بہت سے کچے مکان تا حال گرے پڑے ہیں۔حضور نے مکرم امیر صاحب مقامی سے دریافت فرمایا کہ یہاں مکانات کیوں تعمیر نہیں کئے جا سکے۔امیر صاحب نے حضور کو بتایا کہ امپرومنٹ ٹرسٹ نے ان لوگوں کو مکانات بنانے سے منع کر دیا ہے کیونکہ ٹرسٹ خود سروے کے بعد یہاں اپنی نگرانی میں ایک خاص پلان کے ماتحت تعمیر کرانا چاہتا ہے اگر یہ روک نہ ہوتی تو خدام ان کے مکانات کو بآسانی تعمیر کر سکتے تھے۔حضور نے خدام کو توجہ دلائی کہ اس بارے میں متعلقہ افسران سے ملکر کہنا چاہئے کہ یا تو وہ یہاں پر جلد تعمیر کا کام شروع کریں یا پھر ہمیں اجازت دیں کہ ہم مکانات تعمیر کرنے میں لوگوں کا ہاتھ بٹائیں تا کہ وہ سردی وغیرہ سے محفوظ ہوسکیں۔ملاقات کا اشتیاق اس کے بعد حضور ملتان روڈ پر ہی مندر چونی لال سے ملحق ایک نئی بستی میں تشریف لے گئے یہاں ہمارے خدام نے ۲۶ مکان تعمیر کئے تھے جو