سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 410
۴۱۰ کے انسداد کی کوشش کرو فتنہ و فساد پھیلانے والے پر کبھی حسن ظنی نہ کرنا اور ان کی کسی تحقیق کے بغیر اعتبار نہ کرنا اور جہاں کہیں فتنہ دیکھو فورا اس کا علاج کرو۔بات پر تو به اور استغفار پر بہت زور دینا" (الفضل ۱۰۔جنوری ۱۹۳۳ء) یورپ میں اسلام کی جلد جلد اشاعت حضور کی بہت بڑی خواہش جرمن قوم کے نام پیغام تھی اس کا اظہار کرتے ہوئے جرمن قوم کے نام ایک پیغام میں حضور نے فرمایا " خدا کرے کہ جرمن قوم جلد اسلام قبول کرے اور اپنی اندرونی طاقتوں کے مطابق جس طرح وہ یورپ میں مادیات کی لیڈر ہے روحانی طور پر بھی لیڈر بن جائے۔في الحال اتنی بات تو ہے کہ ایک جرمن نو مسلم زندگی وقف کر کے امریکہ میں تبلیغ اسلام کر رہا ہے مگر ہم ایک مبلغ یا درجنوں نو مسلموں پر مطمئن نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہزاروں لاکھوں مبلغ جرمنی سے پیدا ہوں اور کروڑوں جرمن باشندے اسلام قبول کر لیں تا اسلام کی اشاعت کے کام میں یورپ کی لیڈری جرمن قوم کے ہاتھ میں ہو۔" (الفضل ۲۶۔جون ۱۹۵۷ء) عشق و محبت الہی کی جو آگ حضور کے سینہ میں تھی اسے آگے سب سے آگے نکل جاویں منتقل کرنے کے لئے ہر درد مند اور مخلص کو خطاب کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں۔" میں کہتا ہوں کہ اپنی اولاد کے اندر یہ آگ لگا دو کہ وہ کسی کو آگے نہ بڑھنے دیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں سب سے آگے نکل جاویں علم میں، اخلاق میں ا قتصادی حالات میں سیاست میں مذہب میں غرض کسی چیز میں کسی سے پیچھے نہ رہیں مگر یاد رکھو کہ یہ مقابلہ امن اور اخلاق کا مقابلہ ہے۔دوسروں سے آگے بڑھنے میں کبھی تمہاری اخلاقی کمزوری ظاہر نہ ہو بلکہ اخلاقی فتح کے ساتھ۔امن کو قائم رکھتے ہوئے آگے بڑھو۔" (لیکچر شمله صفحه ۲۲) حضور اپنی شدید علالت اور کمزوری کی وجہ سے یورپ تشریف لے گئے ہوئے تھے وہاں پر عید کی تقریب اس حال میں آئی کہ آپ مرکز اور جماعت کے اکثر حصہ سے دور اور الگ تھے اس