سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 291 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 291

۲۹۱ کا قیام۔استحکام پاکستان خدا تعالیٰ کے فضل سے تاریخ عالم کا ایک نادر اور غیر معمولی واقعہ۔مملکت اسلامیہ پاکستان عمل میں آگیا۔حضور نے ملی مفاد کے اس مقصد کی خاطر دن رات جد وجہد اور محنت کی تھی ، اس کیلئے قربانیاں دی تھیں، دعائیں کی تھیں وہ مقصد حاصل ہو گیا تو آپ اس نوزائیدہ مملکت کی نشوونما اور پرورش کے لئے ایک دور اندیش مد برو راہنما ہی نہیں ایک باپ کی شفقت اور ماں کی مامتا کے جذبات کے ساتھ بغیر کسی توقف کے سرگرم عمل ہو گئے۔آپ نے اپنے مخصوص ولولہ انگیز انداز میں فرمایا۔اگر خدا تعالی چاہتا ہے کہ ہم جنگلوں میں رہیں تو ہمیں جنگلوں میں رہنا چاہئے اور اپنا کام کرتے چلے جانا چاہئے۔ہم چوہوں اور چیونٹیوں کو باہر پھینک دیتے ہیں تو وہ وہیں اپنا کام شروع کر دیتی ہیں ، شہد کی مکھیوں کو دیکھ لو انسان ان کا تیار کیا ہوا شہد حاصل کر لیتا ہے اور انہیں دور پھینک دیتا ہے لیکن وہ وہیں اپنا کام شروع کر دیتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کام میں کامیاب رہتی ہیں اگر وہ اس بات کا انتظار کرتی رہیں کہ انہیں پہلی جگہ ملے تو کام کریں تو ہزاروں چھتے مر جائیں۔اسی طرح اگر تمہیں اپنا گھر نہیں ملتا تو جس گھر میں خدا تعالیٰ نے تمہیں رکھا ہے تمہیں اس میں فورا کام شروع کر دینا چاہئے۔اگر خدا تعالیٰ تمہیں واپس لے جائے تو وہاں جا کر کام شروع کر دو لیکن کسی منٹ میں اپنے کام کو پیچھے نہ ڈالو۔مومن ہر وقت کام میں لگا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے موت آجاتی ہے گویا مومن کے لئے کام ختم کرنے کا وقت موت ہی ہوتی ہے۔" ( مشعل راه صفحه ۷۳۸) حضور کی یہ خدمت ہمیشہ تاریخ پاکستان میں ایک یاد گار کی حیثیت سے قائم رہے گی کہ آپ نے استحکام پاکستان کے موضوع پر لاہور کے منتخب معززین کے سامنے چھ خطاب فرمائے جن میں ! نهایت باریک بینی، فراست اور دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے وہ تمام ضروری امور بیان فرمائے