سوانح فضل عمر (جلد چہارم)

by Other Authors

Page 135 of 554

سوانح فضل عمر (جلد چہارم) — Page 135

۱۳۵ آپ کی روح تڑپ تڑپ کر اور زاری کر کر کے خدا تعالیٰ کے حضور جھکے گی اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اسماعیلی درخت اگائے گا۔اسماعیل کا درخت کیا ہے ؟ اسماعیل کا درخت خانہ کعبہ ہے۔اس الہام میں یہ پیشگوئی تھی کہ ایک زمانہ میں احمدیوں کو قادیان سے ایک حد تک ہاتھ دھونا پڑے گا اور ان کے ہاتھ دھونے کے بعد اللہ تعالی ایک نئے مقدس مقام کی بنیاد رکھے گا۔ہم کہتے ہیں کہ ہم خداتعالی کے فضل سے اسی مقام کی بنیاد ee رکھ رہے ہیں۔۔یہ مسجد ابتدائی اندازہ سے بہت زیادہ خرچ کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک بزرگ صحابی حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب کی زیر نگرانی اگست ۱۹۵۱ء میں مکمل ہوئی اور حضرت مصلح موعود نے ۲۳۔مارچ ۱۹۵۱ء کو اس مسجد میں پہلا جمعہ ادا فرمایا۔۱۹۔اکتوبر ۱۹۵۳ء کو ایک نہایت پر وقار تقریب میں حضرت مصلح موعود نے دفاتر تحریک جدید اور دفاتر صد را انجمن احمدیہ کا افتتاح فرمایا۔حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید کی طرف سے اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے ایڈریس پیش کئے۔یاد رہے کہ یہ افتتاح ان خونی فسادات اور شرمناک شرانگیزیوں کو کے بعد عمل میں آ رہے تھے جن میں دشمنانِ احمدیت نے خدا کی اس جماعت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی ہر کوشش کر کے دیکھ لی تھی۔دفاتر کا افتتاح ایک نہایت مؤثر اور خوبصورت جواب تھا اس دشمنی مخالفت اور طوفان بد تمیزی کا کہ ہم ان باتوں سے کوئی اثر لئے بغیر وہ نیک اور مفید کام جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے کرتے چلے جائیں گے۔دفاتر کے افتتاح کے وقت اپنے خطاب میں حضور نے فرمایا :۔"۔۔۔۔۔۔جن دنوں قادیان پر حملے ہو رہے تھے اور ہم سب دعاؤں میں مشغول تھے میں ایک دن بہت ہی زور سے دعا کر رہا تھا کہ مجھے الہام ہوا أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا میں نے اس وقت سمجھ لیا کہ ہمارے لئے عارضی پراگندگی ضروری ہے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جہاں کہیں بھی جاؤ میں کسی دن برکت اور یمن کے ساتھ تم سب کو واپس لے آؤنگا۔یہ آیت قرآن کریم کی ہے اور در حقیقت یہ مسلمانوں کی ہجرت مکہ کے بعد مکہ واپس آنے پر دلالت کرتی ہے اور اس میں دونوں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں۔ہجرت کی بھی اور ہجرت کے بعد مکہ آنے کی بھی یعنی پہلے ہجرت ہو گی اور پھر