سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 322
۳۲۲ بستر تیار کئے گئے ہیں اور میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم اس دن کے لیے تیاری کرو۔ایسا نہ ہو کہ جب تمہارے سامنے یا تمہاری اولادوں کے سامنے وہ قربانی کے مطالبات آئیں تو تم فیل ہو جاؤ۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ مجلس مشاورت صفحه ۱۴۲-۱۴۳ یوم تحریک جدید کے ایک پیغام میں جماعت کو غیرت دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :- دنیا میں اس قدر گالیاں کسی سابق نبی کو نہیں دی گئیں بلکہ دسواں حصہ بھی نہیں دی گئیں جتنی کہ مسیحی اور آریہ لٹریچر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی تھیں۔صرف ایک احمدیہ جماعت ہے جو سب راستبازوں کو مانتی ہے اور ان کی سچائی کو دُنیا میں ظاہر کرنے کی مدعی ہے۔جماعت احمدیہ کی تعداد اتنی کم ہے کہ اتنے بڑے حملہ کا جواب دینے کی اس میں طاقت نہیں سوائے اس کے کہ وہ انتہائی قربانی سے کام لے اور خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس قسم کی قربانی کے قریب بھی ابھی جماعت نہیں آئی۔اس لیے ایک دفعہ پھر میں آپ لوگوں سے خواہ مرد ہوں خواہ عورت خواہ بیچتے ہوں کہتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کو مارنے کے لیے دشمن جمع ہیں۔اپنی غفلت چھوڑ دو۔قربانی کو بڑھاؤ اور اس کی رفتار تیز ترکر دو تحریک جدید کے چندوں کو جلد سے جلد ادا کرو۔سادہ زندگی اور پیسے بچانے کی عادت ڈالو اور تبلیغ کو وسیع کر دو۔دنیا پیاسی مر رہی ہے۔محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ارواح مومنوں کو روحانی جہاد کے لیے آگے بگا رہی ہیں۔تم کب تک خاموش رہو گے۔کب تک بیٹھے رہو گے۔قربانی کرو اور آگے پڑھو اور اسلام کے جھنڈے کو بلند کرو" الفضل ۲۸ اگست 19 ( دنیا داروں کی طرف سے جماعت کی جو مخالفت ہو رہی تھی اُسے ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے حضور جماعت کو اس کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوتے ارشاد فرماتے ہیں۔" آپ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ہمارے لیے یہ وقت بہت نازک ہے ہر طرف سے مخالفت ہو رہی ہے اور اس کا مقابلہ کرتے ہوئے سلسلہ کی عزت و وقار کو قائم رکھنا