سوانح فضل عمر (جلد سوم)

by Other Authors

Page 109 of 398

سوانح فضل عمر (جلد سوم) — Page 109

1-9 یعنی بعض شریانوں میں خون منجمد ہو گیا اور جوخون دماغ کو غذا پہنچا تا ہے اور جس سے فکر انسانی ور عقل انسانی پیدا ہوتے ہیں۔اس کی کمی کی وجہ سے دماغ کا عمل معطل ہوگیا اور دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔مگر بعد میں دوسرے ماہر ڈاکٹر جو لاہور سے بلوائے گئے۔انہوں نے راتے ظاہر کی کہ یہ حملہ اتنی جلد گذر گیا ہے کہ یہی سمجھنا چاہتے کہ دماغ کی رگ پھٹی نہیں اور نہ ہی دماغ یا دل کے THROM Bosis کا حملہ ہوا ہے بلکہ صرف بعض خون کی رگیں سکڑ گئیں۔(VASO SPASIN) اور ان کی وجہ سے دماغ کو خوراک پہنچنی بند ہوگئی ہے۔ان ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ چند ہفتوں میں دماغی حالت اپنے معمول پر آجاتے گی ، لیکن اب تک جو ترقی ہوتی ہے اس کی رفتار اتنی تیز نہیں۔پہلے دن تو میں کسی چیز کو اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑ نہیں سکتا تھا۔ہاتھ ڈالتا کہیں تھا اور پڑتا کہیں تھا اب ہاتھ کی جس میں یہ تبدیلی پیدا ہو گئی ہے کہ جس چیز کو پکڑنے کا ارادہ کرتا ہوں اس تک ہاتھ پہنچ جاتا ہے یعنی فاصلہ اور جہت کا اندازہ ٹھیک ہونے لگ گیا ہے۔مگر اس بیماری میں لیٹے رہنے کی وجہ سے پاؤں میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔آدمیوں کے سہار سے ایک دو قدم چل سکتا ہوں۔مگر وہ بھی مشکل سے اور چلنے سے پیر لڑکھڑا جاتے ہیں۔اور گھٹنوں میں درد معلوم ہوتی ہے۔دماغ اور زبان کی کیفیت ایسی ہے کہ یں تھوڑی دیر کے لیے بھی خطبہ نہیں دے سکتا اور ڈاکٹروں نے دماغی کاموں سے قطعی طور پر منع کر دیا ہے۔حتی کہ معمولی ملاقاتوں سے بھی ان کے خیال میں مجھے کسی چیز کے متعلق سوچنا نہیں چاہیتے اور ابھی میرے سامنے تفسیر قرآن کا بہت بڑا کام پڑا ہے۔ان حالات میں ڈاکٹری مشورہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میں اہل وعیال اور دفتری شملہ کو لے کر کچھ عرصہ کے لیے یورپ چلا جاؤں تا کہ جلد ہی اس مرض کی روک تھام ہو جائے۔پہلے امریکہ کا خیال تھا مگر چونکہ امریکہ کا ایکسچینج نہیں ملتا۔اس لیے اس ارادہ کو چھوڑنا پڑا لیکن یورپین علاقہ میں انگریزی سکتہ مل جاتا ہے۔اور برطانوی کامن ویلتھ کے مختلف علاقوں میں ہماری جماعت خدا کے فضل سے کافی تعداد میں موجود ہے۔مثلاً افریقہ کے کئی علاقے وغیرہ وغیرہ اس لیے یورپ جانے میں مشکلات بہت کم ہیں۔میں نے عزیزم چوہدری ظفر اللہ خانصاحب کو مشورہ کے لیے تار دی تو انہوں نے تار میں جواب دیا ہے کہ خدا کے فضل سے یورپ کے بعض ممالک میں علاج کی بہت سی سہولتیں پیدا ہو گئی ہیں۔اور کامل سامان مل سکتا ہے۔