سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 328
۳۲۸ میں صادق و مصدوق ثابت ہوا۔اور مسلمان را ہنماؤں نے بھی ! کھڑے ہو کر اصلان پر اعلان کرنا تھا کہ اسلام کا یہ بطل جلیل ہر میدان مقابلہ میں آریہ دشمن کو راست دے گیا۔اور لیکھرام کے مذہب کی ذلت اور رسوائی اُسی بیٹے کے ہاتھوں ہوئی جس کے نابود ہونے کی حسرت لئے وہ اس دنیا سے کوچ کر گیا۔اس مضمون پر قلم اٹھاتے ہوئے زمیندار اختبار نے اپنی ۲۴ جون ۱۹۲۳ئہ کی اشاعت نہیں لکھا:۔جو حالات فتنہ ارتداد کے متعلق بذریعہ اخبارات علم میں آچکے ہیں ان سے صاف واضح ہے کہ مسلمانان جماعت احمدیہ السلام کی انمول خدمت کر رہے ہیں۔جوہ ایثار اور کمر بستگی نیک نیتی اور تو تھی علی اللہ ان کی جانب سے ظہور میں آیا ہے وہ اگر مہندوستان کے موجودہ زمانے میں بے مثال نہیں تو بے اندازہ عزت اور قدردانی کے قابل ضرور ہے۔جہاں ہمارے مشہور پیر اور سجادہ نشین حضرات بے حس و حرکت پڑے ہیں اس اولوالعزم جماعت نے عظیم الشان خدمت کر کے دکھا دی۔د زمیندار لاہور ۲۴ جون ۶۱۹۲۳ دبیان شیخ نیاز علی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لاہو) پھر ۲۹ جون ۱۹۲۳ء کی اشاعت میں یہ اعتراف کیا کہ :- قادیانی احمدی اعلیٰ اختیار کا اظہار کر رہے ہیں۔ان کافتریا ایک سو مبلغ امیر وفد کی سرکردگی میں مختلف دیہات میں مورچہ زن ہے۔ان لوگوں نے نمایاں کام کیا ہے۔جملہ مبلغین بغیر تنخواہ یا سفر خرچ کے کام کر رہے ہیں۔ہم گو احمدی نہیں لیکن احمدیوں کے اعلیٰ کام کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔جس اعلیٰ ایثار کا ثبوت جماعت احمدیہ نے دیا ہے اس کا نمونہ سوائے متقدمین کے مشکل سے ملتا ہے۔ان کا ہر ایک مبلغ غریب ہو یا امیر، بغیر مصارف سفر و طعام حاصل کئے میدان عمل میں گامزن ہے۔شدید گرمی اور لوؤں میں وہ اپنے امیر کی اطاعت میں کام کر رہے ہیں یا سلہ ه زمیندارہ لاہور - ۲۹ جون ۱۹۳۲ -