سوانح فضل عمر (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 310 of 389

سوانح فضل عمر (جلد دوم) — Page 310

لیکن بعض دوسرے پہلوؤں سے اُسے بلی سیاست کی ایک عظیم تحریک بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ہماری مراد تاریخ ہند کے اس ولولہ انگیز دور سے ہے جس میں تحریک شدھی نے جنم لیا۔اور بہت جلد ایک ایسی عظیم اور اہم کشمکش میں تبدیل ہو گئی کہ تمام ہندوستان کی نظروں کا مرکز بن گئی۔یہ وہ موقع ہے جبکہ محض منشوروں پر اکتفا نہیں کی گئی بلکہ عملاً ایک فعال قومی تحریک کی آپ نے قیادت کی۔یہ وہ موقع ہے جبکہ آپ کے سوا دوسری متعد د مسلمان جماعتیں بھی انسی مقصد کے حصول کے لئے متوازی جد وجہد میں مصروف تھیں۔یہ وہ موقع ہے جبکہ جذبات ہیں طوفان اور دلوں میں جوش تھا اور دشمن منہ زور اور طاقتور تھا اور کوئی ضابطہ اخلاق اس کے ہاتھ روکنے یا اس کی چالوں کو محدود کرنے والا نہ تھا۔اس وقت آپ نے ان اصولوں کا پابند رہتے ہوئے جن کا ذکر گزر چکا ہے۔میدان کارزار میں سعی مسلسل اور عمل نیم کے گھوڑے دوڑا دیئے۔یہ باب آپ کے طرز فکر و عمل کا غیروں کے طرز فکر و عمل سے موازنہ کرنے کا بهترین موقع فراہم کرتا ہے۔اور آپ کی عظیم قائدانہ صلاحیتیں اس موقع پر امتیازی شان کے ساتھ جلوہ گر نظر آتی ہیں۔آئیے ہم کچھ دیر کے لئے تحریک شدھی کے محرکات اور عوامل اور آغاز و انجام پر نظر ڈالیں۔