سیرة النبی ﷺ — Page 155
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس غزوہ کے بعض واقعات کو بیان فرمایا ہے۔اور آنحضور علی ملی یکم کی سیرت اور صحابہ کی سیرت کے نہایت اعلیٰ پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔اسی طرح ان واقعات سے بعض تفسیری نکات کا استنباط کیا ہے۔آنحضور صلی الله ولم کا ایک خواب: صل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے وعدے اور اس کا کلام بہر حال سچا ہے ہاں یہ ہوتا ہے کہ کبھی وہ جسمانی رنگ میں پوری ہوتی ہیں کبھی روحانی رنگ میں۔اور منہاج نبوت میں اس کے نظائر موجود ہیں۔آنحضرت صلی الل ولم نے دیکھا کہ کچھ گائیں ذبح ہوئی ہیں تو وہ صحابہ کا ذبح ہونا تھا۔اور آپ نے دیکھا کہ سونے کے کڑے پہنے ہوئے ہیں جو پھونک مارنے سے اڑ گئے ہیں۔اس سے مراد جھوٹے پیغمبر تھے۔پس خدا کا کلام کسی نہ کسی رنگ میں ضرور سچا ہے “ ( ملفوظات [2003 ایڈیشن] جلد 2 صفحہ 643) اس ارشاد میں دو مختلف خوابوں کا ذکر ہے جو مختلف زمانوں میں دیکھے گئے۔دونوں احادیث وسیرت کی متعد د کتب میں مذکور ہیں۔گائیاں ذبح ہونے والی خواب کی تفصیل یہ ہے کہ غزوہ احد کے وقوع سے قبل دشمن کے لشکر کی خبر مدینہ میں پہنچ چکی تھی لیکن اس لشکر کے تفصیلی حالات کا علم آنحضور صلی یکم کو اور چند کبار صحابہ کو ہی تھا۔یہ جمعرات کا دن تھا آنحضور صلی علیم نے مسلمانوں کو جمع کیا ان سے مشورہ فرمایا کہ اس حملہ کا دفاع کس طرح کیا جائے۔یعنی کیا مدینہ میں ہی ٹھہر کر دفاع کیا جائے یا باہر میدان میں نکل کر دفاع کیا جائے۔اس مشورہ میں عبد اللہ بن ابی بن سلول بھی موجود تھا جو بدر کے بعد بظاہر مسلمان ہو چکا تھا لیکن حقیقت میں منافق تھا۔(7) اس مشورہ سے پہلے آنحضور صلی الم نے اس خواب کا ذکر فرمایا جس کا ذکر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات میں ہوا ہے۔اور اس خواب کی تفصیل یہ ہے کہ آنحضور صلی اللہ ﷺ نے فرمایا آج رات میں نے (خواب میں) ایک گائے دیکھی ہے۔جو ذبح کی جارہی ہے۔اور میں نے دیکھا کہ میری تلوار کا سر اٹوٹ گیا ہے اور پھر میں نے دیکھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ایک مضبوط زرہ میں ڈال رکھا ہے۔اس خواب کی تعبیر بھی آپ صلی الی یکم نے خود ہی فرمائی کہ گائے کے ذبح ہونے سے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ میرے صحابہ میں سے کچھ کا شہید ہونا ہے۔اور میری تلوار کا سر اٹوٹنے سے مراد میرے کسی قریبی رشتہ دار کی شہادت ہو سکتی ہے یا شاید مجھے خود کوئی تکلیف پہنچے۔اور زرہ کے اند رہاتھ رکھنے سے مراد دفاع کے لئے مدینہ میں ہی رہنے کی طرف اشارہ ہے۔اس خواب کے سننے کے بعد آپ صلی علیکم کی اور 155