سیرت احمد — Page 104
195 194 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا کارڈ پہنچا۔اب انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ کسی مقام حسب المراد میں آپ کی تبدیلی کر دیوے۔آمین ثم آمین۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔اب انشاء اللہ عنقریب آپ کی خدمت میں ست بچن و آریہ دھرم روانہ ہو گا۔چونکہ بچوں کے لئے دستوں کے وقت کلور ادائین کی ضرورت پڑتی ہے اور مجھے بعض وقت ہمیشہ آپ مطلع فرماتے رہیں گے۔میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں۔اور دست آتے ہیں تو مفید پڑتی ہے۔لاہور سے منگوائی گئی تھی مگر خراب نکلی۔خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ اللہ جل شانہ دین و دنیا میں آپ کے ساتھ ہو۔اور ہر ایک رنج و بلا سے بچاوے۔آمین۔باقی خریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۸ فروری ۱۸۹۹ء بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔محی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالٰی السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔مبلغ پانچ روپیہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے۔جزاکم اللہ خیر الجزا۔اللہ جلشانہ اس محبت اور اخلاص کی جو محض اللہ آپ سے ظہور میں آ رہی ہے۔دارین میں بہت جزا ئیں بخشے۔مجھے آپ سے دلی محبت ہے۔اور میں خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ کو دن بدن اپنی محبت میں ترقیات عطا فرما دے۔اور دین و دنیا میں حافظ و ناصر رہے۔والسلام خاکسار غلام احمد بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔عزیزی محی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالی۔اگر آپ کے پاس ولائتی ساخت کی یہ دوا موجود ہو تو ایک شیشی اس میں سے بھیج دیں۔یہ وہی دوا ہے جو آپ نے امر تسر کے مباحثہ میں خرید کر دی تھی۔جب مجھے دست آتے تھے۔باقی اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خریت ہے۔بڑے دن پر شاید احباب آئینگے۔والسلام۔خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۳ دسمبر ۶۹۵ الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔میرے نزدیک تو مناسب ہے کہ کل تشریف لے جاویں۔کل کے لئے تو اجازت ہے۔آج توقف فرما دیں۔لڑکا ایک دن کے لئے دہلی جائے گا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نقل خطوط حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم محی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب