سیرت احمد

by Other Authors

Page 105 of 131

سیرت احمد — Page 105

197 196 السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا امید ہے کہ انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔آپ بھی یاد دلاتے رہیں۔اور دوا جو تجویز کی گئی ہے اس سے بھی اطلاع دیں کیسی ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو صاحب اولاد کرے۔آمین ثم آمین۔اور میں بہت خواہش رکھتا ہوں کہ کچھ مدت محی اخویم سید فضل شاہ صاحب میرے پاس رہیں۔اور شاید آگے میں نے ذکر کیا تھا۔ان کی خدمت میں میری طرف سے السلام علیکم۔اگر قادیان آ جائیں تو نہایت بہتر ہے اس تقریب سے چند روز پھر ملاقات ہوتی رہے گی۔و السلام غلام احمد عفی عنہ ۱۴۔اگست ۱۸۹۶ء بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔محی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔عزیزی سید ناصر شاہ کی علالت طبیعت سے سخت قلق واضطراب ہے۔خط کو پڑھتے ہی بدرگاہ حضرت ارحم الراحمین دعائے صحت کی گئی۔اللہ جل شانہ صحت کامل عطا فرمائے۔امید ہے کہ صحت اور خیر و عافیت سے جلد مطمئن فرما دیں گے۔کہ صحت کامل کا بہت خیال رہے گا۔اور آپ کی نسبت مجھے ہر وقت خیال رہتا ہے۔اور خدا تعالیٰ کی طرف نظر ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان " اکتوبر ۱۹۰۴ ء ۱۶۔فروری ۱۸۹۱ء۔بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔محی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔عنایت نامہ پہنچا۔میں اس وقت سیالکوٹ میں ہوں۔اور آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ جل شانہ آپ کے تمام مقاصد پورے کرے۔آمین۔اس وقت بباعث شدت کم فرصتی میں زیادہ نہیں لکھ سکا۔انشاء اللہ کسی دوسرے وقت میں مفصل خط لکھوں گا۔والسلام خاکسار غلام احمد از سیالکوٹ از طرف احقر العباد حامد علی۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔اس عاجز نے کئی دفعہ دعا کے لئے یاد کرایا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ مشفقی محی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔آپ کے کئی عنایت نامے پہنچے ہیں۔بوجہ سر گردانی سفر کے جواب نہیں لکھ سکا۔مجھ کو آپ کی پریشانی سے سخت تردد اور غم ہے۔اور میں دل سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے فکر کو جلد دور کرے۔اور اپنی طرف سے آپ کے لئے وجہ معاش عطا فرما دے۔محی ! آپ کا بہت خیال اور از حد خیال رہتا ہے۔اور دعا کی جاتی ہے۔مگر ہر ایک امر وقت پر موقوف ہے۔وہ لوگ بیوقوف ہیں جو آپ کو ڈراتے ہیں کہ آپ بہت