سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 424

سيرة النبي عمال 424 جلد 4 عرض کیا تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا اور شادی کرو۔چنانچہ اس نے کر لی اس کے کچھ صلى الله عرصہ بعد ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ نے اس سے حال دریافت فرمایا تو اس شخص نے بتایا کہ اب میری تنگی دور ہوگئی ہے اور آرام ہی آرام ہے۔بعض دفعہ کشف اور رؤیا کے بغیر بھی اپنی فراست سے مومن ایک بات کہتا ہے اور وہ پوری ہو جاتی ہے۔یہاں ایک شخص بہائی عورت بیاہ کر لایا، وہ اسے میرے پاس لایا۔اُس وقت میں گول کمرہ میں بیٹھا کرتا تھا اور کہا آپ اسے تبلیغ کریں۔مجھے اُس وقت ایسا معلوم ہوا میری اور اس کی روحیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میرے جسم سے ایک چیز نکل کر اس سے ٹکراتی ہے اس سے میں نے معلوم کر لیا کہ یہ عورت ہدایت نہیں پائے گی۔چنانچہ وہ مدتوں یہاں رہی اور احمدی نہ ہوئی۔“ ( الفضل 25 جون 1938 ء )