سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 112
سيرة النبي علي 112 جلد 4 رسول کریم علیہ کی مجلس کا ایک واقعہ 27 دسمبر 1933ء کو جلسہ سالانہ قادیان سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے بیان فرمایا :۔رسول کریم ﷺ کی مجلس میں ایک شخص بیٹھا ہوا تھا۔ایک دوسرا شخص آیا اور اُس کی بدگوئی کرنے لگا۔وہ چپ بیٹھا رہا اور بدگوئی کرنے والا بڑھتا گیا۔آخر اُس نے کہا میں اب تک چپ بیٹھا ہوں اور تو بڑھتا جاتا ہے۔رسول کریم علیہ نے فرمایا جب تک تو چپ تھا فرشتے تیری طرف سے جواب دے رہے تھے اب کہ تُو بول پڑا فرشتے خاموش ہو گئے ہیں1۔پس صبر سے کام لینا چاہئے اور اس حد تک کام لینا چاہئے کہ لوگوں کی نگاہوں میں تم نئے انسان سمجھے جاؤ۔“ الفضل 11 جنوری 1934 ء) 1: ابوداؤد کتاب الادب باب الانتصار صفحہ 690 حدیث نمبر 4896 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى