سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 427

سيرة النبي علي 427 جلد 3 کہ تم نے ہمیں یہ پہلے کیوں نہ بتا دیا 3۔گویا نیکی کے لئے ان کے اندر ایسا جوش پایا جا تا تھا کہ وہ ناراض ہوئے کہ ہمیں پہلے کیوں نہ یہ بتا دیا تا ہم نیکی کے اتنے مواقع سے محروم نہ رہتے۔ان صحابہ نے بہت محنت کی ، مشقتیں اٹھائیں اور رسول کریم علی کے اعمال اور کلمات جو حصولِ ثواب کا ذریعہ ہیں جمع کر کے ہمارے لئے آسانی پیدا کر دی۔اور اب یہ حالت ہے کہ گویا کھانا تیار ہو چکا ہے اور ہم نے اسے اٹھا کر منہ میں ڈال لینا ہے۔اگر ہم اتنا بھی نہیں کر سکتے تو بہت قابل افسوس امر ہے۔یا د رکھو یہی نوافل قرب الہی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔نماز روزہ وغیرہ عبادات تو عذاب سے سے بچنے کا ذریعہ ہیں مگر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں مل کر انسان کو خدا تعالیٰ کا زیادہ قرب حاصل کرنے کا موجب بن جاتی ہیں۔“ ( الفضل 22 دسمبر 1932 ء ) 66 1:ترمذى ابواب الاستئذان والاداب باب ما ذكر في فضل السلام صفحہ 610 حدیث نمبر 2689 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى 2 ترمذی ابواب الاستئذان والاداب باب ما جاء فى التسليم اذا دخل بيته صفحه 612 حدیث نمبر 2698 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى :3 ترمذی ابواب الجنائز باب ما جاء في فضل الصلوة على الجنازة صفحه 251 حديث نمبر 1040 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى