سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 389
سيرة النبي عمال 389 جلد 3 کے ساتھ جو لوگ سلسلہ بیعت میں شامل ہو جاتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں ہوتے ہیں ان کی تربیت پوری طرح نہیں ہو سکتی۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ قوم کے زوال کا وقت اسی دن سے شروع ہو جاتا ہے جب کہ فتوحات شروع ہوتی ہیں اور لوگوں کی تربیت اچھی طرح نہیں ہو سکتی۔جب لاکھوں مسلمان ہو گئے اور وہ سارے ملک میں پھیلے ہوئے تھے تو ان کی تربیت ناممکن تھی اس لئے فرمایا یہ بات بشریت سے بالا ہے کہ اتنے لوگوں کی پوری طرح تربیت کی جا سکے۔ان کی تربیت خدا ہی کر سکتا ہے اس لئے دعائیں کر کہ خدایا! تو ہی ان کی نیک تربیت کا سامان پیدا فرما۔اور پھر خوشخبری دی کہ ہم نے تمہاری دعائیں سن لی ہیں۔إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا تيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ۔ہم تجھ کو جو فتح عظیم دیں گے وہ ایسی صورت میں دیں گے کہ وہ فتح مبین ہو گی ، حق و باطل میں تمیز کر دینے والی ہوگی اور صرف جسموں پر ہی نہیں ہوگی بلکہ دلوں پر بھی ہوگی۔لوگ منافقت سے اسلام میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ دین کے شوق کی وجہ سے ہوں گے۔اور یہ فتح ہم نے اس لئے دی ہے کہ تربیت کا پہلو مضبوط ہو جائے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اللہ تعالیٰ نے حق کو واضح کر کے تربیت کے پہلو کو مضبوط کر دیا اور ایسے نائب آپ کو بخشے جو ہمیشہ کیلئے دین کے محافظ ہو گئے۔دیکھ لو ایک تو وہ وقت تھا کہ ابو جہل کا بیٹا عکرمہ مکہ چھوڑ کر اس لئے بھاگ گیا کہ جہاں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہو وہاں میں نہیں رہ سکتا۔مگر پھر وہ وقت آیا کہ وہ مسلمان ہوا اور ایسا مخلص مسلمان ہوا کہ ایک جنگ میں دشمن چن چن کر صحابیوں کو مار رہے تھے۔عکرمہ نے کہا یہ بات مجھ سے دیکھی نہیں جاتی کوئی ہے جو دشمن کے مقابلہ کیلئے میرے ساتھ چلے۔اس طرح کچھ آدمی ساتھ لئے اور جرنیل سے اجازت لے کر دشمن پر جس کی تعداد ساٹھ ہزار تھی حملہ کر دیا اور معین قلب پر حملہ کیا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کفار کو شکست ہوگئی اور وہ بھاگ گئے۔اُس وقت عکرمہ کو دیکھا گیا تو وہ دم تو ڑ رہے تھے۔ان کی پیاس محسوس کر کے جب پانی لایا گیا تو انہوں نے کہا