سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 281
سيرة النبي عمال 281 جلد 3 اعلان کرتا ہوں کہ معاہدہ آج سے سمجھا جائے گا۔چونکہ دوسرے فریق یعنی رسول کریم کی طرف سے تصدیق نہ تھی سب صحابہ اس پر ہنس پڑے کہ یہ کیسا بے وقوفی کا اعلان ہے۔جب تک ہم لوگ بھی اس امر کو تسلیم نہ کریں صرف ان کے کہنے سے کیا بنتا ہے اور ابوسفیان سخت شرمندہ ہو کر واپس چلے گئے 1۔نتیجہ یہ ہوا کہ باوجود اس اعلان کے رسول کریم ﷺ نے مکہ پر چڑھائی کی اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق مکہ فتح ہو گیا۔“ ( الفضل 3 ستمبر 1931ء) 1: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني خروج ابي سفيان الى المدينة للصلح و اخفاقه صفحه 1189 مطبوعہ دمشق 2005ءالطبعة الاولى