سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 271

سيرة النبي عمال 271 جلد 3 مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم نے ہمارے رسول کی خوشی میں خوشی منائی آداب ہم تمہاری خوشی میں خوشی مناتے ہیں لیکن اصل عید رمضان ہی ہے۔خوشی میں لوگ کیا کیا کرتے ہیں؟ یہی کہ ایک دوسرے کو عطیے دیتے اور آپس میں احسان کرتے ہیں الله اور حدیثوں میں آتا ہے رسول کریم ﷺ رمضان میں تمام وقتوں سے زیادہ صدقہ دیا کرتے اور احسان کیا کرتے تھے۔ان دنوں میں آپ کے صدقہ دینے کی مثال تیز آندھی کی طرح ہوتی تھی 2۔اس سے معلوم ہوا کہ آپ اسے عید سمجھتے تھے۔جس طرح تہواروں کے موقع پر بادشاہ اور رؤساء لوگوں کو عطیے دیتے ہیں اسی طرح رسول کریم ہ رمضان میں مخلوق کو پہلے سے بھی زیادہ فیض پہنچاتے تھے کیونکہ آپ کی عید اسی میں تھی کہ خدا تعالیٰ کے لئے اور بنی نوع کے لئے قربانی کریں۔“ صلى الله 66 ( الفضل 29 جنوری 1931 ء ) 1: بخارى كتاب الزكواة باب اخذ صدقة التمر عند صرام النحل صفحہ 241 حدیث نمبر 1485 مطبوعہ ریاض1999ءالطبعة الثانية 2: بخاری كتاب الصوم باب أجود ماكان النبى الله يكون فى رمضان صفحہ 306 حدیث نمبر 1902 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية