سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 140
سيرة النبي علي 140 جلد 3 رسول کریم ﷺ کی عظمت کے قیام کے لئے دو اقدامات جب ہندوؤں کی طرف سے رسول کریم علیہ کی شان میں گستاخی کی گئی تو حضرت مصلح موعود نے اس کے جواب میں جو اقدامات کئے ان میں ایک بڑا قدم ربانیانِ مذاہب کے جلسوں کا انعقاد تھا۔نیز الفضل کے خاتم النبیین نمبر کی اشاعت تھی۔ان امور کا ذکر کرتے ہوئے آپ 26 اپریل 1929ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔وو دوسری بات یہ ہے کہ 2 جون 1929 ء کے جلسے قریب آ رہے ہیں۔اس کے متعلق اخباروں میں جو اعلان وغیرہ ہوئے ہیں ان پر قریب ایک ہزار جلسوں کے انعقاد کی درخواستیں آئی ہیں میں امید کرتا ہوں کہ احباب قلتِ وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعداد بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں گے۔اس سال میں نے قریباً چار ہزار جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے لیکن اگر اتنے نہ ہوسکیں تو اس سے زیادہ سے زیادہ قریب تعداد میں کرنے کی کوشش ہونی چاہئے۔پچھلے سال ایک ہزار کے قریب جلسوں کا اعلان کیا گیا تھا اور وعدے صرف چار پانچ سو کے درمیان آئے تھے۔لیکن جو رپورٹیں آئیں ان سے معلوم ہوا کہ آٹھ نو سو کے قریب جلسے ہوئے ہیں۔بعض مقامات سے رپورٹیں نہیں بھی آئیں اس لئے خیال کیا جا سکتا ہے کہ ہزار کے قریب جلسے ضرور ہو گئے ہوں گے۔اس سال ہزار کے وعدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے