سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 462
سيرة النبي عله 462 جلد 2 تین مضامین پر تقریریں ہوں۔(1) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا قربانیاں کیں۔(2) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ زندگی یعنی کس طرح آپ نے نبیوں بلکہ نبیوں کے سردار والی زندگی بسر کی۔(3) آپ نے بنی نوع انسان پر کیا احسان کیا ہے۔ان مضامین پر تقریریں کرنے والے بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہے۔ہر جگہ کے تعلیم یافتہ احمدی احباب کو چاہئے کہ اپنے نام پیش کریں۔کم از کم ایک ہزار آدمی کی ضرورت ہے جو جنوری میں ہی اپنے نام پیش کر دیں تا کہ چھ ماہ کے عرصہ میں ان کو تیار کیا جائے۔اس کے لئے تمام ہندوستان کے ہر علاقہ کے احمدیوں کو تیاری کرنی چاہئے تا کہ جون کو تمام ہندوستان میں یہ لیکچر کا میابی سے ہوں۔“ ( تقریر دلپذیر صفحہ 46 تا49 مطبوعہ قادیان 1928ء)