سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 461
سيرة النبي علي 461 جلد 2 کتابیں لکھی ہیں۔کوئی لڑکوں کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے کوئی لڑکیوں کو، کوئی عورتوں کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے کوئی مردوں کو، کوئی بوڑھوں کو۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے حالات لکھنے جو بیٹھتا ہے وہ یہی لکھتا ہے فلاں سن میں آپ پیدا ہوئے ، اتنی لڑائیاں لڑیں ، اتنے کا فرمارے اور فلاں سن میں فوت ہو گئے۔اس سال یہ تین کتابیں لکھی جائیں جن میں سے ایک کے لکھنے کا میں وعدہ کرتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو لڑکوں کے متعلق سوانح کا جو حصہ ہے وہ میں لکھوں گا۔اس کے ساتھ ہی میں ایک اور وعدہ بھی کرتا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک سیرت احادیث کی بنا پر لکھنی شروع کی تھی اس کا کچھ حصہ شائع ہوا تھا اور اس قدر پسند کیا گیا کہ مخالفین تک نے اقرار کیا تھا کہ تیرہ سو سال میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی سیرت ایسی دلکش نہیں لکھی گئی۔میں کوشش کروں گا کہ اسے بھی مکمل کر دوں۔اس کے میں نے تین حصے کئے تھے ان میں سے تیسرا حصہ لکھنا باقی ہے اور اس کے سارے نوٹ لکھ رکھے ہیں میں اسے بھی مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔تیسری کتاب جولڑکیوں کے متعلق ہے وہ میری کتاب کے نمونے کے بعد کوئی دوست لکھیں یا اگلے سال میں خود ہی اسے لکھوں گا۔“ اس موقع پر مولانا مولوی عبد الماجد صاحب پروفیسر عربی بھاگلپور کالج نے وعدہ کیا کہ یہ کتاب وہ لکھیں گے۔یہ ایک نہایت ہی اہم کام ہے لیکن اس کے علاوہ ایسی کوشش کی بھی ضرورت ہے جس کے ذریعہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق مسلمانوں میں جو تھوڑی بہت بیداری پیدا ہوئی ہے اسے قائم رکھا جائے۔اس کے لئے زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔تجویز یہ ہے کہ 20 جون کے دن جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی حفاظت کرنے والے شخص کو سزا دی گئی تھی سارے ہندوستان میں