سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 463
سيرة النبي الله 463 جلد 2 رسول کریم علیہ کے افعال کی اقسام 28 دسمبر 1927 ء کو حضرت مصلح موعود نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے“ کے عنوان سے ایک خطاب فرمایا۔اس خطاب میں حضرت مسیح موعود کے ایک کارنامے کے حوالہ سے رسول کریم ﷺ کے افعال کی اقسام یوں بیان فرماتے ہیں:۔صلى الله " حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس غلطی کا ازالہ یوں فرمایا ہے کہ رسول کریم لے کے افعال کئی قسم کے ہیں۔ایک وہ اعمال ہیں جو آپ ہمیشہ کرتے اور جن کے کرنے کا آپ نے دوسروں کو بھی حکم دیا اور فرمایا اس طرح کیا کرو۔ان کا کرنا واجب ہے۔(2 ) وہ اعمال جو عام طور پر آپ کرتے اور دوسروں کو کرنے کی نصیحت بھی کرتے۔یہ سنن ہیں۔(3) وہ اعمال جو آپ کرتے اور دوسروں کو فرماتے کہ کر لیا کرو تو اچھے ہیں۔یہ مستحب ہیں۔(4) وہ اعمال جنہیں آپ مختلف طور پر ادا کرتے ان کا سب طریقوں سے کرنا جائز ہے۔(5) ایک وہ اعمال ہیں جو کھانے پینے کے متعلق تھے ان میں نہ آپ دوسروں کو کرنے کے لئے کہتے اور نہ کوئی ہدایت دیتے۔آپ ان میں عرب کے رواج پر عمل کرتے۔ان احکام میں ہر ملک کا انسان اپنے ملک کے رواج پر عمل کر سکتا ہے۔رسول کریم ﷺ کے سامنے گوہ لائی گئی جو آپ نے نہ کھائی۔اس پر پوچھا گیا کہ اس کا کھانا حرام ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں، حرام نہیں مگر ہمارے ہاں لوگ اسے کھاتے نہیں۔اس لئے میں بھی اسے نہیں کھا تا 1۔اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ جن امور میں شریعت ساکت ہو اور رسول کریم ﷺ کا حکم