سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 357
سيرة النبي ع 357 جلد 2 اختیار کیا جا سکتا ہے۔لیکن میرا یہ خیال ہے کہ اگر اس پروگرام کو اختیار کیا جائے تو إِنْشَاءَ اللهُ مفید ہو گا اور ایک ایسی روچل جائے گی کہ جس سے کام لے کر بہت سے مفاسد کی اصلاح ہو سکے گی ورنہ ہم تو اس کی طرف توجہ کر ہی رہے ہیں اور إِنْشَاءَ اللهُ کریں گے۔22 جولائی یا جس تاریخ پر بھی اتفاق ہو اس کے آنے تک ہمیں ہر ممکن ذریعہ سے اس تحریک کو عام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تا کہ جو غرض اس تحریک سے ہے وہ پوری ہو سکے۔میں مضمون ختم کرنے سے پہلے پھر تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ الله رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت کے لئے ہماری جماعت ہر جائز اور مطابق اسلام قربانی کرنے کے لئے تیار ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی توفیق عطا فرمائے۔خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان 23 جون 1927 ء (الفضل یکم جولائی 1927ء) 1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحه 560 تا 563 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى