سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 191
سيرة النبي علم 191 جلد 2 بڑا تھا۔ایک حیثیت پر دوسری کا قیاس نہیں کیا جاسکتا۔رسول کھاتا پیتا بھی ہے۔اگر صحت کمزور ہو تو نبی کو زیادہ پیاس بھی لگ سکتی ہے۔بھوک بھی زیادہ لگ سکتی ہے۔نبی کی جسمانی کمزوری کی حالت میں ایک غیر نبی تنومند میں زیادہ قوتِ برداشت ہو سکتی ہے لیکن ان باتوں سے اس کی نبوت کی شان پر حرف نہیں آ سکتا۔بشر ہونے کے لئے بشری حالتیں ہوتی ہیں اور نبوت کی حیثیت میں نبوت کی۔پس نبی جو باتیں بشری تقاضا سے کرتا ہے وہ اس کی ہتک نہیں اور وہ باتیں اور ہوں گی جو نبی ہونے کی حیثیت ( الفضل 7 مئی 1923ء) سے کرے گا۔“ 1:ابو داؤد كتاب الطهارة باب فى مؤاكلة الحائض صفحه 47 حدیث نمبر 259 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الأولى 2: اسد الغابة جلد 2 صفحه 530 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى